اجزاء:
باریک قیمہ : 500 گرام
پیاز (درمیانی سائز کی) : 1 سے 2 عدد۔ باریک کٹی ہوئی۔
ٹماٹر : درمیانہ سائز : 2 عدد چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے
ہری مرچ : 2 سے 4 عدد، باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا اور پودینہ حسبِ ذوق (باریک کٹا ہوا
انڈا : پھینٹا ہوا۔ : 1 عدد
تیل : آدھا کپ۔ تلنے کے لیے۔
چپلی کباب مصالحہ : ایک پیکٹ
ترکیب:
1- قیمے میں چپلی کباب مصالحہ ملا لیں۔ ٹماٹر، پیاز،ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ آدھے گھنٹے کے لیے قیمہ رکھ دیں۔
2۔ اب حسبِ ضرورت بڑے، باریک کباب بنا لیں۔
3۔ تیل میں کباب تل لیں۔ سلاد اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔
السلام و اعلیکم اہل محفل
مجھے چپلی کباب کی اچھی سی ترکیب کی اشد ضرورت ہے ۔
برائے مہربانی میری مشکل حل کیجیئے
شکریہ
پون، بازار سے تو آسانی سے مل جاتا ہے۔
گڑیا یہاں تو تراکیب کا جمعہ بازار لگ گیا، جلدی جلدی بناؤ اور ہمیں بھی کھلاؤ ۔
( بھیا کہاں ہیں آج کل ۔، کہیں شادی وادی تو نہیں کرلی دوسری )
جیتی رہو ۔، ہم چپلی کباب کے انتظار میں سوکھ گئے ہیں جلدی بھیجو۔
بھائی جی انگلیاں نہیں چاٹنی، بلکہ کباب کھانے ہیں۔
ہمم۔۔ مگر آبی تو اسی وقت چلے گئے تھے ، کہہ رہے تھے کہ میں آئس کریم کھانے جارہا ہوں ۔
چپلی کباب آپ پشاور سے ریڈی میڈ منگوا لیں انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے
ارے بھئی تیل کہاں وہ تو چربی میں بنتا ہے تبھی تو اس کا ذائقہ اچھا ہے
شمشاد بھائی ۔ آپ بھی۔ ارے اتنی ننھی سی منی سی گڑیا اتنے کباب کیسے بنائے گی ، یہ تو پوری محفل ہی کھانے پر آمادہ ہے ۔
اس حساب سے تو تیس من گوشت اور 150 لیٹر کوکنگ آئل چاہیئے ہوگا، چلیںپھر تو چندہ جمع کرنا پڑے گا، ہاہاہہاہاہاہاہہ