چپلی کباب -ترکیب چاہیے

Saraah

محفلین
قیمہ : 1 کلو
پیاز 3 عدد
ٹماٹر : 2 عدد
سبز مرچ : 3 عدد
سبز پیاز : ایک گھٹی
نمک ' مرچ ؛ سوکھا دھنیا ' زیرہ ' انار دانہ ' کٹی ہوئی سرخ مرچیں ' سبز دھنیا حسب ضرورت ۔۔( اس کے ساتھ چپلی کباب مصحالے کا ایک پیکٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)
بیسن : 1 بڑا کھانے کا چمچ
گندم کا یا مکئی کا آٹا : 1 بڑا کھانے کا چمچ
ترکیب : پیاز ٹماٹر اور سبز مرچوں کو باریک چوپ کر لیں اور باقی سب مصحالے بھی قیمے میں شامل کر کے اچھی طرح گھوند لیں۔۔
آدھا گھنٹہ اس تیار مصحالے کو پڑا رہنے دیں۔۔اس کے بعد اس کے کباب بنا کر کراہی میں ڈیپ فرائی بھی کیا جا سکتا ہے اور توے پر تھوڑا سا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر بھی تلا جا سکتا ہے۔۔

بہت شکریہ سارا :)
توے پہ تلے جائیں تو بہتر :)

کیا چپلی کباب میں ابلے ہوئے انڈے بھی ڈالے جاتے ہیں ؟

ہمممممم نہیں تو :chatterbox:





ابلے ہوئے انڈوں کے کباب تو شاید نرگسی کباب ہوتے ہیں۔

جی وہ ثابت یا آدھا انڈہ قیمے میں رکھ کے بناے جاتے ہیں
 
Top