چکن زنگر اور سبزی پلاؤ

ملائکہ

محفلین
اجزاء:
چکن زنگر کے لئے:


چکن بریسٹ پیس ---- 4 عدد (بیچ میں سے کاٹ لیں اور تھوڑے چھوٹے کرلیں)
مسٹرڈ پیسٹ---- 3 کھانے کے چمچ
دہی ۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ(میں نے مایو گارلک سوس استعمال کی تھی)
کالی مرچ--- ایک کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ--- آدھا کھانے کا چمچ
سرکہ--- ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس --- ایک کھانے کا چمچ
نمک --- حسب ذائقہ

کوٹینگ کے لئے:
کارن فلیکیس---- آدھا ڈبہ
چپس--- آدھا پیکٹ بڑا والا
کارن فلور---- 1 یا 2 کپ
انڈہ----- 2 عدد

چاول کے لئے:

چاول---- 4 کپ
پانی---- 7 کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ----- 4 کھانے کے چمچ
لال مرچ--- آدھا کھانے کا چمچ
ٹماٹر--- 2 عدد
پیاز --- ایک عدد
پسا گرم مصالحہ--- پونا کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ---- تھوڑا سا
گاجر--- 2 یا 1 عدد کاٹ کر رکھ لیں
شملہ مرچ---- 1 عدد کاٹ کر رکھ لیں
آملیٹ.... ایک انڈے کا بنا کر رکھ لیں
ہری پیاز ... 1 عدد کاٹ کر رکھ لیں.
نمک --- حسب ذائقہ

ترکیب:

چکن کے پیس کاٹ کر مصالحہ لگا کر رکھ دیں کچھ گھنٹے... پھر چاول بنانے کے لئے پیاز کاٹ کر براؤن کریں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مصالحے ڈال کر بھونیں... ساتھ ہی چاول بھگودیں تھوڑی دیر کے لئے... جب مصالحہ بھون لیں تو سبزی اور آمیلٹ ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور اور پانی ڈال لیں جب ابلنے لگے تو چاول ڈال کر پکا لیں اور دم کر رکھ دیں...

اب چکن کے لئے الگ الگ پیلٹ میں چپس، انڈہ، کارن فلیکس، کارن فلور ڈالیں ... پہلے چپس، پھر کارن فلور پھر انڈہ پھر کارن فلیکس لگا کر ڈیپ فرائی کرلیں اور نکال لیں....

چاول اور زنگر چکن کو رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں...

DSC01521_zps1e993f65.jpg


مصالحہ لگا کر رکھ دیں...

DSC01523_zpsf96d379b.jpg


نکال کر ٹشو پیپر پر ڈالیں..

DSC01524_zps80c1dd1f.jpg


DSC01525_zps9028d988.jpg

بن گئے کچھ تل رہے ہیں...

DSC01530_zps0c1ff29d.jpg


چاول بھی تیار ہیں

DSC01531_zps10bb1b13.jpg


DSC01534_zpsb34746cf.jpg



چلیں جی تیار ہیں کھا لیں....
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
بٹیا جی ....... بھرے پیٹ منہ میں پانی آ گیا ........
بہت دعائیں شراکت پر .
ان شاءاللہ .... بنا کر کھائیں گے ہم بھی .............
 

عمر سیف

محفلین
ملائکہ کیوں ٹراچر کرتی ہیں. جتنا تصویر کو دیکھ رہا ہوں اتنا دل للچا رہا ہے کہ ابھی کھا لوں پر ہائے افسوس ..
کتنے مزے کا لگ رہا ہے. یم یم ......:drooling:
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت عمدہ ڈش۔ شراکت کا شکریہ۔
آج سمجھ آئی ہے کہ کے ۔ایف۔سی اور چکن کاٹیج کی فرائیڈ چکن پر جو مصالحہ لگا ہوتا ہے اس کا ایک جزو کارن فلیکس بھی ہوتا ہے۔
 
ارے واہ ملائکہ بیٹا :)
زبردست ترکیب ہے اور جو کھانا دیکھنے میں اس قدر اچھا لگ رہا ہے وہ یقیناََ ذائقہ دار ہوگا ۔
جیتی رہیئے اور اسی طرح تراکیب شئیر کرتی رہیں شاید آپ کی دیکھا دیکھی کوئی اور بھی سیکھ جائے :heehee:
 

نیلم

محفلین
زبردست ملائکہ مزیدار :)
چکن کو کچن بنا دیا ہے ملائکہ ذرا اوپر ترکیب چیک تو کرو :LOL:
کچن کے پیس کاٹ کر مصالحہ لگا کر رکھ دیں،
کیا کچن کو بھی مصالحہ لگانا ضروری ہے(n)
کچن بریسٹ پیس ---- 4 عدد (بیچ میں سے کاٹ لیں اور تھوڑے چھوٹے کرلیں)
 

زبیر مرزا

محفلین
زبردست - کہتے کھانے کی لذت اس کو دیکھ کربتائی جاسکتی ہے اوریہاں یہ سوفیصد نظرآتا ہے -
بانوآپا (بانوقدسیہ) نے ایک جگہ لکھا ہے کھانا پکایا مردوں کی طرح اور سجایا عورتوں کی طرح جائے
آپ بھی لگتا ہے ماہرشیف (مردوں) کی طرح پکاتی ہیں اور سیلقہ شعار عورتوں کی طرح اسے سجا کے پیش کرتی ہیں
 
واؤ زبردست، ہماری چھوٹی بہنا اتنی شان دار چیزیں بھی پکاسکتی ہیں :) یونی ورسٹی میں پتا چل جاتا تو زیادہ فائدہ ہوجاتا ;)

چکن اور کچن والی غلطی تو نیلم بتا چکی ہیں، آپ شاید بہت پُرجوش تھیں :)
 

ملائکہ

محفلین
زبردست! ذرا ایک دفعہ پھر پڑھ لیں پھر بتاتے ہیں کہ... :) :) :)
زبردست ملائکہ مزیدار :)
چکن کو کچن بنا دیا ہے ملائکہ ذرا اوپر ترکیب چیک تو کرو :LOL:
کچن کے پیس کاٹ کر مصالحہ لگا کر رکھ دیں،
کیا کچن کو بھی مصالحہ لگانا ضروری ہے(n)
کچن بریسٹ پیس ---- 4 عدد (بیچ میں سے کاٹ لیں اور تھوڑے چھوٹے کرلیں)
اہو میں نے جلدی جلدی میں کچن لکھ دیا:heehee: اصل میں میری ورزش کا وقت ہورہا تھا اور اس لئے میں چاہ رہی تھی کہ جلدی سے پوسٹ کردوں آج ہی۔۔۔۔:battingeyelashes::battingeyelashes: اس لئے بھئی ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں سعود بھائی آپ کردیں نا ٹھیک:)
 

ملائکہ

محفلین
لگتا ہے کہ تلنے سے قبل کی کچھ ایک اور تصایور ہونی چاہئیں تھیں لیکن بے حد لذیذ چیز محسوس ہو رہی ہے! :) :) :)
ہونی تو چائیے تھیں کہ افطار کا وقت قریب تھا تو کوشش تھی کہ ٹائم پر کام مکمل ہوجائے کہ افطار کے بعد تو باورچی خانے میں ، میں جھانکتی بھی نہیں ہوں:D
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ کیوں ٹراچر کرتی ہیں. جتنا تصویر کو دیکھ رہا ہوں اتنا دل للچا رہا ہے کہ ابھی کھا لوں پر ہائے افسوس ..
کتنے مزے کا لگ رہا ہے. یم یم ......:drooling:
تو بھئی اس لئے ترکیب بھی تو لکھی ہے نا ۔۔۔ ہمت پکڑیں بھائی ٹرائی کر ہی لیں۔۔۔:tongueout4::bowl1::bowl1:
 
Top