غازی عثمان
محفلین
اجزاء
نوٹ مقدار کا مجھے معلوم نہیں اس لئے تمام چیزیں حسب ضرورت لے لیں۔
چاول،
چکن بون لیس چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا پراؤن ان کو کاٹنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے
انڈے
سبزیاں۔ مٹر، گاجر ( لمبی اور باریک کاٹ لیں (، پیاز ( چوکور ٹکڑے کاٹ لیں (، ہری پیاز، شملہ مرچ( لمبی کاٹ لیں (
مصالحے۔ اجینوموتو، نمک، سویا ساس، پسی ہوئی کالی مرچ،
ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا تیل، نمک اور اجینوموتو ڈل کر چاول ڈال دیں ( ویسے چاہیں تو سفید زیرہ بھی ڈا ل سکتے ہیں ( ذرا سی کنی رہ جانے پر نکال کر چھان کر الگ رکھ دیں، ویسے تھوڑے سے کچے رہ جانے کو کنی رہ جانا ہی کہتے ہیں نا،،
بون لیس چکن میں نمک، کالی مرچ، اجینوموتو اور تھوڑا سا سویا ساس ڈال کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں اور پھر اسے ڈیپ فرائی کرلیں ، پراؤن کی صورت میں انہیں فرائی نہ کریں بلکہ نمک اور اجینوموتو ڈال کر ابال لیں۔ اور اسے بھی الگ رکھ دیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں چوکور کٹی ہوئی پیاز ٍڈال دیں ، انڈے میں تھوڑا سانمک ڈل کر اسے پھینٹ لیں اور جیسے ہی پیاز تھوڑی سے نرم پڑے انڈا فرائنگ پین میں پھیلا کر ڈال دیں ویسے انڈے کو علیحدہ سے فرائی کر کے بھی ڈالا جاسکتا ہے اور یہی آسان طریقہ بھی ہے، اب اس میں ہری پیاز کے ہرے حصے کے سوا ساری سبزیاں ڈال دیں نمک، کالی مرچ، اور سویا ساس بھی ڈال دیں ، اور سبزیوں کے تھوڑے سے نرم پڑنے تک پکائیں۔ اب تلی ہوئی مرغی یا پراؤن بھی شامل کردیں، اب ذائقہ چیک کریں تاکہ کچھ کمی ہو تو پوری کرلی جائے، جب سبزیاں نرم پڑجائیں اور مصالحہ اور اجزاء کا ذائقہ ایک ہوجائے جس میں زیادہ وقت نہیں لگتا اس میں چاول ڈال کر مکس کرلیں اور ہری پیاز شامل کرلیں، تھوڑی دیر پکائیں تاکہ چاول پوری طرح پک جائیں ،،،
یہ لیجئے چائینیز چکن یا پراؤن فرائڈ رائس تیار ہے