خوب غزل ہے احمد صاحب، واہ واہ
پروڈکشن لائن میں ہی نقص ہو تو کیا کیا جائے؟بھئی ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ پروڈکشن پراسس سے گزرتے وقت ہی پراڈکٹس کی قدر و قیمت جان لی جائے وقت کی بچت بھی ہوگی اور کاروبارِ زندگی بھی متاثر نہیں ہوگا
افسوس کہ اتنی اچھی غزل میں نے اتنے دنوں بعد پڑھی۔ اتنی چھوٹی بحر میں تو چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اور پھر اتنی سلیس زبان میں۔ یہ غزل سہل ممتنع کی بہت عمدہ مثال ھے۔ محمد احمد صاحب بہت داد قبول کیجئے،
زبردست۔ مبارک قبول فرمائے۔۔
شاندار بہت خوب بہت اچھے، شاباش، جیتے رہیئے خوش رہیئے
بہت اعلی!
بہت خوب زبردست۔
اور محمد احمد تم ! شعر لکھتے رهنا بس
ضرور... معزرت. لکھنے کی جگه کهنا لکھنا چاهیے تها.تصحیح و تدوین کر دی هے.
آپ نے کہہ دیا تو ضرور لکھیں گے۔
چھوٹی بحر میں ایک"بڑی غزل". نٹ کھٹ سے چھوٹے چھوٹے شعر. حسین خیالات.
ضرور... معزرت. لکھنے کی جگه کهنا لکھنا چاهیے تها.تصحیح و تدوین کر دی هے.
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس
محمد احمدؔ