چھوٹی سی چڑیا از محمد خلیل الرحمٰن

بافقیہ بھائی کی فرمائش پر آج کہی ہوئی بچوں کے لیے ایک نظم

چھوٹی سی چڑیا
از محمد خلیل الرحمٰن

چھوٹی سی چڑیا
دانا اُٹھائے
پھُر پھُر کرے اور
اُڑتی ہی جائے

اِک گھونسلے میں
چھوٹا سا بچہ
کرتا ہے چوں چوں
منہ کھولے بیٹھا

چڑیا ہے بھوکی
کھائے نہ کھانا
بچے کے منہ میں
ڈالے گی دانا
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت اعلیٰ !
خوبصورت نظم ہے خلیل بھائی! ایسی نظم جو پڑھتے ہی یاد ہوجائے اور ننھے مُنّوں کو سنانے کے کام آئے ۔ اس نظم کا پیغام بہت خوبصورت ہے اور بچوں کے لئے انتہائی مناسب۔ ماں کی ممتا ،قربانی اور ایثار !
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری تجویز (دھاگے کے زمرے کی مناسبت سے )
پھُر پھُر کرے وہ
اُڑتی پھرے وہ
اِک چھوٹا بچہ
تھا گھونسلے میں
کرتا ہے چوں چوں
منہ کھولے بیٹھا
مانگے وہ دانہ
جلدی کھلانا
چڑیا مگر تھی
خود بھوکی پیاسی
جب تک نہ دے دے
بچے کو دانہ
خود کھائے گی نہ
ہر گز وہ کھانا
 
بافقیہ

محفلین
بافقیہ بھائی کی فرمائش پر آج کہی ہوئی بچوں کے لیے ایک نظم

چھوٹی سی چڑیا
از محمد خلیل الرحمٰن

چھوٹی سی چڑیا
دانا اُٹھائے
پھُر پھُر کرے اور
اُڑتی ہی جائے

اِک گھونسلے میں
چھوٹا سا بچہ
کرتا ہے چوں چوں
منہ کھولے بیٹھا

چڑیا ہے بھوکی
کھائے نہ کھانا
بچے کے منہ میں
ڈالے گی دانا
شکریہ جناب! نوازش ۔۔۔
ادب اطفال پر کام کرنا جتنا آسان سمجھا جاتا ہے ۔ اس کا عشر عشیر بھی ہوتا تو ایک مخلوق ادیب ہی بن جاتی۔ آج ادب اطفال پر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ محمد خلیل الرحمٰن صاحب ماشاءاللہ لگے ہوئے ہیں۔ اللہ ان سے خوب خوب کام لے۔ اور ان سے ایسی نظمیں بھی کہلوائے جو اردو دنیا میں بچے بچے کی زبان پر ہو۔ نثر میں مائل خیر آبادی اور شعر میں اسمعیل میرٹھی کی کمی بہت کَھلتی ہے۔:-(
 
بالکل درست کہا جناب۔ اور خوشی بھی ہوئی یہ جان کر کہ آپ جیسےاتنے بزرگ لوگ بھی اس باوقار محفل کا حصہ ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو مزید لمبی عمر عطا فرمائے ۔
 
Top