جاسمن

لائبریرین
ملکی اور غیر ملکی بہت سے ادارے ہر سطح کے لوگوں کے لیے مختلف علمی کورسز کرواتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کی فیس ہوتی ہے اور کچھ بنا کسی فیس کے ہوتے ہیں۔
میں نے ایسے کئی کورسز کیے ہیں اس لیے سوچا کہ محفل میں بھی ان کے بارے میں جب پتہ چلے، شریک کرتی رہوں۔
کسی بھی محفلین کو ایسے کسی کورس کے بارے میں پتہ چلے تو یہاں شریک کریں۔
نیز کسی سیمینار وغیرہ کے بارے میں بھی بتایا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
IMG-20210206-WA0014.jpg
 
ملکی اور غیر ملکی بہت سے ادارے ہر سطح کے لوگوں کے لیے مختلف علمی کورسز کرواتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کی فیس ہوتی ہے اور کچھ بنا کسی فیس کے ہوتے ہیں۔
میں نے ایسے کئی کورسز کیے ہیں اس لیے سوچا کہ محفل میں بھی ان کے بارے میں جب پتہ چلے، شریک کرتی رہوں۔
کسی بھی محفلین کو ایسے کسی کورس کے بارے میں پتہ چلے تو یہاں شریک کریں۔
ایک اچھی لڑی شروع کی ہے. قابل تحسین و ستائش..
 
سید عمران

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے۔ اس میں سب محفلین حصہ لیں۔
چند بنیادی پیشہ ور لوگ جن کے ہم سب محتاج ہوتے ہیں مثلاً کارپینٹر، پلمبر اور الیکٹریشن، اس کے باوجود ہم ان پیشوں کو نہیں سیکھتے۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کوئی مستند ادادہ پروفیشنل ازم کے ساتھ نہیں سکھاتا (اگر کوئی ہے تو ہمیں علم نہیں۔) چناں چہ اس کے لیے ان پیشہ ور حضرات کا چھوٹا بننا پڑتا ہے جو ظاہر ہے ہر ایک کے لیے قابل قبول نہیں۔
ہاں اگر کوئی ادارہ ہو جہاں تعلیم یافتہ لوگ ان پیشوں کو سکھائیں تو یقیناً اکثر لوگ ضرور سیکھیں گے کیوں کہ یہ ہم سب کی بنیادی اور اہم ضروریات میں شامل ہیں۔ کام نہ آنے کی وجہ سے ہم اکثر ہاتھ پر ہاتھ دھرے پلمبر اور الیکٹریشن حضرات کی آمد کے منتظر رہتے ہیں چاہے نل بہتا رہے یا بجلی کا کوئی آلہ خراب رہے۔
 
زوجہ اظہر

ایسے بہت سے گورنمنٹ اور نجی ادارے ہیں جو یہ کورسز کرا رہے ہیں
گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ہیں اور نجی جیسے میمن فاونڈیشن ،اور امن فاونڈیشن وغیرہ جو ڈپلوما اور سرٹیفیکیٹ کورسز (پلمبنگ اور سینٹری اسمبلنگ ،الیکٹریشن، ریفریجریشن اور اے سی وغیرہ) کراتے ہیں
عموما مشکل اسوقت ہوتی ہے جب فیس ادا کرنے کی سکت نہ ہو یا معلومات کی عدم دستیابی ہو
ایسے میں والدین کسی "استاد" کی شاگردی میں دے دیا کرتے ہیں
کچھ کورسز ادارے بلامعاوضہ بھی سکھا رہے جیسے اسکل ڈولپمنٹ کونسل آجکل کسٹمر کئیر کا کورس مفت کرارہی ہے یا اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس ہے
 
میمن فاؤنڈیشن میں مذکورہ تینوں پیشے نہیں سکھائے جاتے۔ نیز یہ صرف خواتین کے لیے ہے۔۔۔
امن فاؤنڈیشن میں بھی یہ بنیادی کورس نہیں ہوتے!!!
 
سیما علی

لائبریرین
ملکی اور غیر ملکی بہت سے ادارے ہر سطح کے لوگوں کے لیے مختلف علمی کورسز کرواتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کی فیس ہوتی ہے اور کچھ بنا کسی فیس کے ہوتے ہیں۔
میں نے ایسے کئی کورسز کیے ہیں اس لیے سوچا کہ محفل میں بھی ان کے بارے میں جب پتہ چلے، شریک کرتی رہوں۔
کسی بھی محفلین کو ایسے کسی کورس کے بارے میں پتہ چلے تو یہاں شریک کریں۔
بہت عمدہ لڑی ڈھیر ساری دعائیں جیتی رہیے!ہم نے
اسلامک بینکنگ آن لائن کورسیز کیے کچھ تو بنا کسی فیس کے اور کچھ فیس سے ۔یہ ڈپلومہ بھی فراہم کرتے ہیں۔اب تو بڑے دن سے دور ہوگئے ۔
ڈھیر ساری داد و تحسن جاسمن بٹیا!
 
سیما علی

لائبریرین
یہ ہم سب کی بنیادی اور اہم ضروریات میں شامل ہیں۔ کام نہ آنے کی وجہ سے ہم اکثر ہاتھ پر ہاتھ دھرے پلمبر اور الیکٹریشن حضرات کی آمد کے منتظر رہتے ہیں چاہے نل بہتا رہے یا بجلی کا کوئی آلہ خراب رہے۔

صد فی صد درست پلمبر الیکٹریشن جتنا تنگ کرتے ہیں کوئی اور نہیں:nailbiting::nailbiting:
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے۔ اس میں سب محفلین حصہ لیں۔
چند بنیادی پیشہ ور لوگ جن کے ہم سب محتاج ہوتے ہیں مثلاً کارپینٹر، پلمبر اور الیکٹریشن، اس کے باوجود ہم ان پیشوں کو نہیں سیکھتے۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کوئی مستند ادادہ پروفیشنل ازم کے ساتھ نہیں سکھاتا (اگر کوئی ہے تو ہمیں علم نہیں۔) چناں چہ اس کے لیے ان پیشہ ور حضرات کا چھوٹا بننا پڑتا ہے جو ظاہر ہے ہر ایک کے لیے قابل قبول نہیں۔
ہاں اگر کوئی ادارہ ہو جہاں تعلیم یافتہ لوگ ان پیشوں کو سکھائیں تو یقیناً اکثر لوگ ضرور سیکھیں گے کیوں کہ یہ ہم سب کی بنیادی اور اہم ضروریات میں شامل ہیں۔ کام نہ آنے کی وجہ سے ہم اکثر ہاتھ پر ہاتھ دھرے پلمبر اور الیکٹریشن حضرات کی آمد کے منتظر رہتے ہیں چاہے نل بہتا رہے یا بجلی کا کوئی آلہ خراب رہے۔
جب ہم میٹرک یا انٹر کرتے ہیں اس دوران یہ اسکول میں سکھا دیئے جائیں
 
Top