مبارکباد چھٹی سالگرہ کی مبارکباد

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، چھٹی سالگرہ مبارک ہو۔ :applause: :birthday:
ساتھ ہی ساتھ آپ کی "بقلم خود" ساٹھ سالہ ذاتی سالگرہ کی ایڈوانس میں مبارک قبول فرمائیں۔ :chatterbox::rollingonthefloor:
 
بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی۔ :) :) :)

ویسے ہماری شمشاد بھائی سے ملاقات کے بعد سے احباب پوچھتے ہیں کہ سعود بھائی، شمشاد بھائی کی عمر کیا ہوگی۔ ہم کہتے ہیں کہ ہماری پہلی ملاقات ایک کمپیوٹر شاپ میں ہوئی تھی، وہ دروازے کے اندر منتظر تھے اور ہم اپنے بھائی کے ہمراہ دروازے سے داخل ہوئے تھے۔ ہمیں ایک دوسرے کی جانب لپکنے میں تھوڑا سا تامل ہوا اور سبب یہ تھا کہ وہ ہمیں جتنا کم عمر سمجھتے تھے ہم اتنے نہیں ہیں اور ہم ان کو جتنا معمر سمجھتے تھے وہ اتنے نہیں ہیں۔ مختصراً یوں سمجھ لیں کہ ہمارے درمیان بس معدودے چند برسوں کا فاصلہ ہوگا اور کچھ عجب نہیں کہ بہاریں ہم نے ہی زیادہ دیکھی ہوں۔ :)
 
Top