جاسمن
لائبریرین
6 سادہ طریقوں سے اردو کے فروغ میں حصہ لیں
شان علی
اردو ہماری قومی زبان ہونے کے ساتھ ملک بھر میں رابطے کا واحد ذریعہ بھی ہے۔ اس وجہ سے اردو کی ترقی اور ترویج کی ذمہ داری ریاست کے ساتھ ہم شہریوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ حال ہی میں عدالت عظمیٰ نے اردو کو دفتری زبان قرار دینے کے لیے ایک عدالتی حکم نامہ بھی جاری کیا تھا مگر اس پر ابھی تک قابل ذکر کام نہیں ہو سکا۔
دفاتر کے علاوہ انٹرنیٹ پر اردو زبان میں قابل ذکر مواد صرف نیوز ویب سائٹس کی حد تک ہی ہے، یہاں تک کہ حکومت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ بھی اردو میں دستیاب نہیں، جبکہ دنیا کے ہر ملک کی سرکاری ویب سائٹ اس کی قومی زبان میں موجود ہے۔ یہاں ریاست کی بے حسی کا رونا رونے کے بجائے ہمیں کچھ عملی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک عام شہری کی حثیت سے ہم اردو کے فروغ اور اس کو دیگر عالمی زبانوں کے ہم پلہ بنانے کے لیے باآسانی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے اردو کا آن لائن فروغ ان چھ طریقوں سے باآسانی ممکن ہے۔ یقیناً بہت سے قاری ان سے واقفیت رکھتے ہوں گے مگر انہیں غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
1: اپنے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون میں اردو نصب کریں
اردو کے آن لائن فروغ کے لیے سب سے پہلا قدم اپنے ذاتی کمپیوٹر یا اسمارٹ فون میں اردو کی بورڈ کی انسٹالیشن ہے تاکہ آپ کسی بھی جگہ اردو ٹائپ کرنے کے قابل ہو سکیں۔
اگر آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں تو ونڈوز 8 اور 10 میں اردو کی سپورٹ پہلے سے موجود ہوتی ہے، آپ نے صرف لینگوئج آپشنز میں جا کر اسے فعال کرنا ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ آپ کو مشکل محسوس ہو تو گھبرائیے نہیں، بلکہ انٹرنیٹ سے "پاک اردو انسٹالر" اتار کر نصب کر لیں۔ اس سے آپ کو اردو لکھنے کے لیے 'ان پیج' جیسے سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ آپ مائیکروسافٹ آفس اور گوگل سرچ بار تک ہر جگہ اردو لکھ سکتے ہیں۔
پاکستان میں فروخت ہونے والے بہت سے موبائل فونز اور آئی فون میں اردو سپورٹ پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ کے اینڈرائیڈ سیٹ میں اردو کی بورڈ موجود نہیں تو ایپ سٹور سے 'ملٹی لنگ کی بورڈ' ڈاؤن لوڈ کر لیں اور پھر اس کے ساتھ اردو زبان کا پلگ ان نصب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ اپنے اینڈرائیڈ ہینڈ سیٹ میں بھی ہر جگہ باآسانی اردو لکھ سکتے ہیں۔
2: انٹرنیٹ سرچ اردو میں
اپنے موبائل/کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ نصب کرنے کے بعد اس کا سب سے مؤثر استعمال یہ ہوگا کہ آپ گوگل، یاہو یا بنگ، کوئی بھی سرچ انجن استعمال کریں تو سرچ باکس میں رومن کے بجائے اردو زبان استعمال کریں۔ اگر آپ نے پہلے انٹرنیٹ کی تلاش میں اردو استعمال نہیں کی تو سرچ رزلٹس سے ظاہر ہونے والے مواد کی تعداد سے حیرت ضرور ہو گی۔
اس کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ سرچ رزلٹس اردو میں ہونے کی وجہ سے آپ آسانی سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور دوسرا فائدہ براہ راست اردو کو ہوگا کیونکہ اردو میں جتنی زیادہ سرچ بڑھے گی اتنے ہی زیادہ ادارے اردو میں معلومات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔
3: پیغامات اور سوشل میڈیا پوسٹیں اردو میں
آجکل اردو داں طبقہ سوشل میڈیا اور ذاتی پیغامات میں رومن اردو کا استعمال کرتا ہے، جس کے لیے کوئی باضابطہ قواعد نہ ہونے کی وجہ سے اردو زبان کا معیار مسلسل زوال پزیر ہے۔ اپنے موبائل/کمپیوٹر پر اردو میں انٹرنیٹ سرچ شروع کرنے کے بعد جیسے ہی آپ اردو ٹائپنگ میں روانی حاصل کریں، اپنی فیس بک اور ٹوئٹر پوسٹس کے ساتھ دوستوں سے پیغامات کے تبادلے میں اردو کا استعمال کریں۔
4: اردو وکی پیڈیا پر لکھیں
فرض کیا کہ آپ نے ہماری پہلی دو گزارشات مان لیں ہیں اور آپ نے انٹرنیٹ پر تلاش اردو میں شروع کر دی ہے، تو پھر نتائج میں آپ کا واسطہ سب سے زیادہ اردو وکی پیڈیا سے پڑے گا۔ اس وقت اگرچہ اردو وکی پیڈیا پر ایک لاکھ سے زیادہ مضامین موجود ہیں، لیکن ان میں سے اکثریت کا معیار وکی پیڈیا پر دوسری عالمی زبانوں میں موجود مضامین کے مقابلے میں بہت کمتر ہے۔
اس لیے آپ اپنے فارغ وقت میں یہاں پر موجود مضامین کی نوک پلک کے ساتھ ان میں موجود مواد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے وقت کا بہترین مصرف ہوگا اور ساتھ ہی مختلف موضوعات پر آپ کی اپنی معلومات میں بھی بے پناہ اضافے کا باعث بنے گا۔
5: گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد کریں
وکی پیڈیا پر مضامین کے بعد اردو کی ترویج کی سب سے اہم جگہ گوگل ٹرانسلیٹ ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ مشینی ترجمہ کرنے کی ایک ہمہ گیر ویب سائٹ ہے جہاں آپ دنیا کی تمام بڑی زبانوں کا ایک سے دوسری میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس مشینی ترجمے کے لیے گوگل کو پہلے سے ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کی گئی فائلیں درکار ہوتی ہیں۔
یہ ترجمہ شدہ فائلیں جتنی زیادہ ہوں گی اور ترجمے کا معیار جتنا اچھا ہوگا، ان دو زبانوں کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ اتنا ہی بہتر ترجمہ کر سکے گا۔ اس لیے اگر آپ اردو کے ساتھ کسی اور زبان مثلاً انگریزی، فارسی، عربی یا ہندی پر عبور رکھتے ہیں تو گلوگل ٹرانسلیٹ پر جائیے اور گوگل ٹرانسلیٹ کمیونٹی کا حصہ بن کر چھوٹے چھوٹے جملے ترجہ کر کے حسبِ توفیق اردو کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالیے۔
6: اپنا اردو بلاگ لکھیں
اگر آپ اردو ٹائپنگ میں روانی رکھتے ہیں اور اپنے خیالات اردو داں طبقے تک پہنچانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سب سے آسان راستہ اردو بلاگ ہے۔ بلاگ ایک آن لائن ذاتی ڈائری کی طرح ہے جس میں آپ اپنی خواہش اور مرضی کے مطابق کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں۔
بلاگ لکھنے کے لیے آپ کو بہت سی مفت ویب سائٹس مل جائیں گی جن میں سب سے مشہور بلاگر ڈاٹ کام اور ورڈ پریس ڈاٹ کام ہیں، جن میں اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو حالات حاضرہ یا پاکستانی معاشرے کے بارے میں آن لائن اردو نیوز ویب سائٹس پر بھی بلاگ لکھ سکتے ہیں، جس سے آپ کی تحریر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے گی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1033471...se-urdu-ke-farogh-mein-hissa-lein-shan-ali-bm