کاشفی
محفلین
چھ عرب ممالک کے لئے مشترکہ ویزا
جدہ (بیورو رپورٹ) گلف کوآپریشن کونسل چھ عرب ممالک کے لئے سیاحوں کو مشترکہ ویزا لینے کی سہولت شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ چھ ممبر ممالک سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور اُومان ہیں۔ کونسل کے مشاورتی کمیشن کے ڈائریکٹر نجیب الشامیسی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مشاورتی کمیشن نے مشترکہ ویزا جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کمیشن کی اگلی میٹنگ میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی جو کہ گرمیوں میں خلیج ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ حال میں ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں اس تجویز کو خطے کی معیشت کے لئے فائدہ مند قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سعودی شوریٰ کونسل کے رکن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویزا یورپ کے شینجن ویزے کی طرح ہوگا اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی توقع ہے۔
ماخذ: ڈیلی پاکستان