ادھر سے نقل کر کے ادھر چسپاں کر دینا بہت آسان ہے لیکن کیا ہر کوئی اس پر عمل بھی کرتا ہے؟ کون نہیں جانتا کہ جھوٹ بولنا گناہ ہے لیکن کیا ہر کوئی جھوٹ بولنا چھوڑ چکا ہے؟ کون نہیں جانتا کہ نماز نہ پڑھنا گناہ ہے تو کیا ہر کوئی نماز پڑھتا ہے؟
نصیحت تبھی ہی کارآمد ہوتی ہے کہ نصیحت کرنے والا پہلے خود باعمل ہو نہیں تو اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت والا معاملہ ہوتا ہے۔