[youtube]
چہرہ ہے یا چاند کھلاہے زلف گھنیری شام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
ارے تو کیا جانے تیری خاطر کتنا ہے بے تاب یہ دل
تو کیا جانے دیکھ رہا ہے کیسے کیسے خواب یہ دل
دل کہتا ہے تو ہے یہاں تو جاتا لمحہ تھم جائے
وقت کا دریا بہتے بہتے اس منظر میں جم جائے
تو نے دیوانہ دل کو بنایا اس دل پر الزام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
آج میں تجھ سے دور سہی اور تو مجھ سے انجان سہی
تیرا ساتھ نہیں پاؤں تو خیر تیرا ارمان سہی
یہ ارماں ہے شور نہیں ہو خاموشی کے میلے ہوں
اس دنیا میں کوئی نہیں ہو ہم دونوں ہی اکیلے ہوں
تیرے سپنے دیکھ رہا ہوں اور میرا اب کام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
چہرہ ہے یا چاند کھلاہے زلف گھنیری شام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
تاہم میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ شاعری کی کس صنف میں آتا ہے۔ مسدس مخمس غزل۔۔۔ فرخ بھائی کیا کہتے ہیں؟