چہرے پر چھائیاں ۔۔۔
چہرے پر چھائیاں عموما خون کی کمی کی وجہ سے پڑتی ہیں ۔چھائیوں کے لئے بہت ہی آسان اورسادہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک خالی شیشی لیں اور اسے اچھی طرح دھوکر خشک کر لیں ۔ اب اس میں آدھی شیشی تازہ مکھن ڈالیے اور ایک ٹکیہ مشک کافورہاتھ سے مسل کر ملا دیجئے ۔ منہ دھو کر صبح وشام یہ مکھن لگائیے ۔ یاد رکھیں کہ بیسن سے منہ دھونا ہے کسی صابن سے نہیں ۔ علاوہ ازیں مالٹے اور کینو کے چھلکے پیس کر ہفتہ میں دو بار چہرے پر لگائیے ۔ دودھ ، دہی اور چھانچ کا استعمال زیادہ کرنے سے اور کشے پکے گاجر، شلجم کھانے سے بھی چھائیاں دور ہوتی ہیں ۔ اپنی خوراک کا خیال رکھئے ،مسالے دارتلی ہوئی اشیاء اور گوشت وغیرہ سے مکمل اجتناب کیا جانا چائیے تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیئے ۔۔۔۔
مدیر کی آخری تدوین: