چیئرمین نیب کا ویڈیو سکینڈل، طیبہ گل احتساب عدالت میں بری

ابن آدم

محفلین
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے ساتھ ویڈیو سکینڈل میں سامنے آنے والی خاتون طیبہ گل اور ان کے شوہر فاروق نول کو لاہور کی احتساب عدالت نے بری کر دیا ہے۔

دونوں ملزمان پر شہریوں کے ساتھ خفیہ اداروں اور چیئرمین نیب کے نام پر دو کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کرنے کا الزام تھا۔

منگل کو احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم شواہد پر بری کیا۔ ملزمان میاں بیوی نے عدالت میں مقدمے سے بریت کی درخواستیں دائر کیں جو منظور کر لی گئیں۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ملزمان کی موجودگی میں درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

دونوں ملزمان کے خلاف چھ متاثرین نے نیب کو درخواست دی تھی۔

یاد رہے کہ خاتون طیبہ گل کی چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ساتھ ایک ویڈیو سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں وہ ان کے دفتر میں گلے مل رہی ہیں۔

چیئرمین نیب کا ویڈیو سکینڈل، طیبہ گل احتساب عدالت میں بری

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری
 

ابن آدم

محفلین
چیئرمین نیب کا طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف ریفرنس دائر
قومی خبریں

MAY 25, 2019
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مبینہ آڈیو، ویڈیو معاملے میں ملوث طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے،جس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


ریفرنس میں کہا گیا کہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایت موصول ہوچکی ہیں،ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44لاکھ 50ہزار روپے کا فراڈ کیا۔ریفرنس کے مطابق گروہ نے چیئرمین سمیت متعداد افراد کو بلیک میل کیا،ملزمان کے خلاف 36گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جون کو طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین نیب کا طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف ریفرنس دائر
Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری
 
Top