چیف جسٹس ریفرنس

ساجداقبال

محفلین
کافی عرصہ سے مردہ پڑے ساست کے بورڈ پر اب تقریباً دو دھاگے فی دن شروع کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کی عدالتی کاروائی کے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلیے یہ دھاگہ کھول رہا ہوں(اُمید ہے پیمرا والے ہاتھ منہ دھو کر پیچھے نہیں پڑینگے :wink: )۔ اپ ڈیٹس دینے کیساتھ ساتھ اپنی قیمتی آراء بھی ضرور تحریر کریں۔ شکریہ۔
 

ساجداقبال

محفلین
لنچ سے آزادی متاثر نہیں ہوتی: جسٹس عباسی

بی بی سی اُردو نے کہا:
وفاقی حکومت کے وکلاء کی طرف سے عدالت کی کارروائی کے دوران شورو غل برپا کرنے پر تیرہ رکنی فل بینچ کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے نے کہا ہے کہ اگر وکلاء نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عدالت مقدمہ سننے سے انکار کر سکتی ہے۔
مکمل خبر یہاں ملاحظہ کریں۔
جی تو خبر پڑھ کر بتائیے کیا حکومتی وکلاء بوکھلا گئے ہیں؟ یا جسٹس افتخار کے وکیل اعتزاز احسن کو دخل اندازی کی بجائے یہاں چپ رہنا چاہیے تھا؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مندرجہ بالا خبر میں یہ دو باتیں بھی اہم ہیں

ملک قیوم پچھلے کئی ہفتوں سے عدالت کو بتا رہے ہیں کہ وہ جسٹس افتخار محمد چودھری کی درخواست سننے کی اہل نہیں ہے۔

دریں اثناء چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حلیفہ بیان پر اپنے اعتراضات بتائے بغیر ہی واپس بیٹھ گئے جس کے بعد حکومتی وکیل ملک قیوم نے دلائل شروع کر دیئے
 

ساجداقبال

محفلین
قیصرانی نے کہا:
مندرجہ بالا خبر میں یہ دو باتیں بھی اہم ہیں

ملک قیوم پچھلے کئی ہفتوں سے عدالت کو بتا رہے ہیں کہ وہ جسٹس افتخار محمد چودھری کی درخواست سننے کی اہل نہیں ہے۔

دریں اثناء چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حلیفہ بیان پر اپنے اعتراضات بتائے بغیر ہی واپس بیٹھ گئے جس کے بعد حکومتی وکیل ملک قیوم نے دلائل شروع کر دیئے
آخری خبر سے مجھے تو یہ سمجھ آتی ہے کہ چونکہ سرکاری وکیلوں نے شور برپا کر دیا تھا اسوجہ سے وہ دلائل نہ دے سکے۔ آپ کے خیال میں کیا بات نوٹ کرنے والی ہے۔
پہلی خبر پر بھی تھوڑی روشنی ڈالیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ساجداقبال نے کہا:
آخری خبر سے مجھے تو یہ سمجھ آتی ہے کہ چونکہ سرکاری وکیلوں نے شور برپا کر دیا تھا اسوجہ سے وہ دلائل نہ دے سکے۔ آپ کے خیال میں کیا بات نوٹ کرنے والی ہے۔
پہلی خبر پر بھی تھوڑی روشنی ڈالیں۔
مجھے پہلا اقتباس ایسا لگا کہ جیسے ملک قیوم پچھلے کئی ہفتوں سے عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ دوسرا اقتباس یہ مجھے ایسا لگا کہ جیسے اعتزاز احسن محض یہی گڑ بڑکرنے آئے تھے، ورنہ کون سا وکیل ایسا ہے جو اپنی باری آنے پر دلائل دینے نہ آئے
 

ساجداقبال

محفلین
قیصرانی نے کہا:
مجھے پہلا اقتباس ایسا لگا کہ جیسے ملک قیوم پچھلے کئی ہفتوں سے عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ دوسرا اقتباس یہ مجھے ایسا لگا کہ جیسے اعتزاز احسن محض یہی گڑ بڑکرنے آئے تھے، ورنہ کون سا وکیل ایسا ہے جو اپنی باری آنے پر دلائل دینے نہ آئے
آپکی بات سے اتفاق کروں گا۔ مجھے لگتا ہے ملک قیوم سرکار کی وکالت سے تنگ آچکے ہیں اور بھاگنے کی سوچ رہے ہیں جیسے کہ :
وفاقی حکومت کے وکیل ملک قیوم نے کہا کہ وہ اس مقدمے میں ’جانبدار وکیل‘ کا کردار نہیں ادا کر رہے ہیں بلکہ عدالت کی معاونت کے لیے کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
باری کے متعلق: لیکن آج تو جسٹس افتخار کے وکیلوں کی باری تو نہیں تھی۔ :roll: ۔۔۔پیر کو بھی وفاقی حکومت کے وکلاء نے دلائل دینے ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اگر باری نہیں تھی تو انہیں خوامخواہ یہ بات کہنے کی کیا ضرورت تھی؟
یہ بیچ میں ٹانکے لگانا تو عدالتی کاروائی میں عام سی چیز ہے۔ کبھی عدالتی کاروائی نہیں دیکھی آپ نے؟ کافی لطیفے بھی ہوتے ہیں اسمیں۔ لیکن بار بار مداخلت پر جج ٹوک بھی دیتا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سرکاري وکلاء کي طرف سے احتجاج اس ليے آيا کيونکہ باري اُن کي تھي اور اعتزاز احسن صاحب بيچ ميں "دو منٹ" کے نام پر ٹانگ اڑا رہے تھے

خير يہ لطيفے تو چلتے رہتے ہيں

مجھے اہم بات يہ لگ رہي ہے کہ جسٹس رمدے صاحب نے بھي اب مشورہ دينا شروع کر ديا ہے کہ دونوں پارٹيز کوئي ڈيل کر ليں
 

ساجداقبال

محفلین
جسٹس رمدے کی حالت نہ پائے ماندن نہ جائے رفتن والی ہے۔ وہ کسی کے حق میں بھی فیصلہ دیں، ان کی جان نہیں چھوٹنے والی۔ شاید اسی لئے وہ ڈیل کی بات کر رہے ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
1100204751-2.gif
 

ساجداقبال

محفلین
تیرہ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے سرکاری ریکارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گھٹیا سے گھٹیا مدعی بھی اس طرح کا ریکارڈ پیش نہیں کرتا جو صدر کی طرف سے سرکاری اہلکاروں نے عدالت میں پیش کیا ہے۔
یا الٰہی یہ کیا ہو رہا ہے؟؟مکمل خبر یہاں۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
اور اب جب فیصلہ آیا ہی چاہتا ہے، سرکار کی پسپائی دیکھیے:
صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے وکیل نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی درخواست سننے والی فل کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کی ہدایت پر چیف جسٹس کے خلاف غیر موزوں عدالتی رویے (جوڈیشل مِسکنڈکٹ) سے متعلق الزامات واپس لے رہے ہیں۔
مکمل خبر یہاں ملاحظہ فرمائیں.
 

ساجداقبال

محفلین
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تمام جج حضرات کورٹ روم میں جمع ہو چکے ہیں اور فائنل صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔ غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے چیمبر اور پروٹوکول کی گاڑیاں کی صفائی شروع کر دی گئی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
4:15 مورخہ 20 جولائی 2007ء​
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال کر دیا گیا ہے۔ صدر پرویزمشرف چیف جسٹس کیخلاف دائر کیے گئے ریفرنس پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ہار گئے ہیں۔ ریفرنس کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کچھ دیر میں۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
آصف بھائی آپکو بھی بہت بہت مبارکباد۔۔
اللہ تعالٰی اس فیصلہ کو پاکستان میں انصاف اور امن و امان کیلیے سنگ میل ثابت ہو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ واقعی ایک تاریخی فیصلہ ہے، اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز سمیت تمام قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

سپریم کورٹ نے نہ صرف مولوی تمیز الدین کیس کا داغ دھو دیا ہے بلکہ "نظریہء ضرورت" کو ہمیشہ کیلیے ختم و دفن کرنے کی طرف یہ ایک انہتائی اہم قدم ہے۔
 
Top