چیلنج

مقدس

لائبریرین
ہمارے گھر ہے ناپنے والا برتن ہم سے لے لیں۔
کیا بھیا مجھے کوئی نہیں سمجھ آرہا۔
یوں کریں ایک بندہ تین لیٹر دودھ لے لے۔ چائے تھوڑی کم بن جائے گی ناں ویسے بھی چار لیٹر کی ساری چائے ہی بنانی ہے؟۔۔۔ لیکن بات یہ ہے کہ اگر وہ تیمور بھیا ہوئے تو ان کو تو چار لیٹر بھی نہیں بلکہ پانچ لیٹر چاہیے ہوگا آخر کو مقدس اپیا نے چائے بھی تو پینی ہوتی ہے۔

میری چائے میں دودھ نہ ہونے کے برابر ہے میرا بچہ
تمہارے تیمور بھیا فائدے میں رہتے ہیں
ہی ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
ایسی صورت میں 3 والا فل ہوگا، 5 والے میں دو لٹر ہوگا، اور 8 والے میں 3 لٹر۔۔۔
دوبارہ دو کے لیے پانچ اور تین والے کا خالی ہونا ضروری ہوگا۔۔ برتن صرف تین ہی ہیں اور ان کے اندر ہی حساب کرنا ہے۔۔۔ :)

بھیا
تو ایک میں تو پہلے ہی پڑا ہوا ہے ناں
تو دوسرا والا پانچ والے میں ڈال لے گا
تین والے کو تو سائیڈ پر رکھ دیں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
گڑیا اب تو ایسے ہنسنا بنتا ہے۔۔۔
ہنس لیں ہنس لیں بھیا میں نے بھی آج مسئلہ حل کرکے چھوڑنا ہے۔ اللہ کی پناہ صبح سے جھگڑا ڈال کر بیٹھے ہوئے اب تک تو ان کے گھر میں ناشتہ بھی ہوگیا ہوگا۔ذرا گھر تو جائیں یہ دونوں ۔۔ پتا لگ جائے گا!
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا
تو ایک میں تو پہلے ہی پڑا ہوا ہے ناں
تو دوسرا والا پانچ والے میں ڈال لے گا
تین والے کو تو سائیڈ پر رکھ دیں
وہی تو میں کہہ رہی ہوں اپیا
بھلا تھوڑا سا کم یا زیادہ ہو جائے گا تو اس کا فرق پڑ جائے گا۔
اگر پھر بھی دونوں نہ مانے تو ہم یوں کریں گے ایک ایک کپ دونوں میں سے نکال لیں گے اور میں اور آپ چائے بنا کر پی لیں گے۔ ٹھیک ہے ناں!
 

قیصرانی

لائبریرین
ایسی صورت میں 3 والا فل ہوگا، 5 والے میں دو لٹر ہوگا، اور 8 والے میں 3 لٹر۔۔۔
دوبارہ دو کے لیے پانچ اور تین والے کا خالی ہونا ضروری ہوگا۔۔ برتن صرف تین ہی ہیں اور ان کے اندر ہی حساب کرنا ہے۔۔۔ :)
نہ ایسے مانتے ہیں اور نہ ویسے۔ کیا فرق پڑے گا اگر ایک بندہ ایک لٹر زیادہ لے جائے گا؟ چلیں آپ نہ سہی، میں ایک لٹر زیادہ لینے پر آمادہ ہو جاتا ہوں۔ اب خوش؟ :lol:
 

مقدس

لائبریرین
عائشہ کم کیسے ہو گا
دیکھو

3 برتن ہیں

ایک جس میں 8 لیٹر
ایک جس میں 5 لیٹر
ایک جس میں 3 لیٹر

5 والے میں چار لیٹر دودھ ڈالیں
تو 8 والے میں چار ہی بچے گا ناں
تو آدھا آدھا ہو گیا
 
عائشہ کم کیسے ہو گا
دیکھو

3 برتن ہیں

ایک جس میں 8 لیٹر
ایک جس میں 5 لیٹر
ایک جس میں 3 لیٹر

5 والے میں چار لیٹر دودھ ڈالیں
تو 8 والے میں چار ہی بچے گا ناں
تو آدھا آدھا ہو گیا
ٹیچر مس اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میتھ میں پی ایچ ڈی تیمور بھائی کر رہے ہیں آپ نہیں۔۔۔:rollingonthefloor:
نایاب بھائی آپ کدھر ہیں؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ کم کیسے ہو گا
دیکھو

3 برتن ہیں

ایک جس میں 8 لیٹر
ایک جس میں 5 لیٹر
ایک جس میں 3 لیٹر

5 والے میں چار لیٹر دودھ ڈالیں
تو 8 والے میں چار ہی بچے گا ناں
تو آدھا آدھا ہو گیا
اور نہیں تو کیا سیدھا سیدھا حساب سمجھ نہیں آرہا ان دونوں کو ۔۔اب گھر جائیں گے تو بیویاں ہی سمجھائیں گی اتنی لیٹ آنے پر۔
 
نہ ایسے مانتے ہیں اور نہ ویسے۔ کیا فرق پڑے گا اگر ایک بندہ ایک لٹر زیادہ لے جائے گا؟ چلیں آپ نہ سہی، میں ایک لٹر زیادہ لینے پر آمادہ ہو جاتا ہوں۔ اب خوش؟ :lol:
آپ کو تو مزید آدھا لیٹر زیادہ دے دوں گا۔ اب پیشگی شکریہ ادا کر دیجیے۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
حل
جن برتنوں میں کام ہورہا ہے وہ بولڈ کردیے ہیں۔۔۔

L8s4u.jpg
 

نایاب

لائبریرین
ٹیچر مس اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میتھ میں پی ایچ ڈی تیمور بھائی کر رہے ہیں آپ نہیں۔۔۔ :rollingonthefloor:
نایاب بھائی آپ کدھر ہیں؟
بھائی ابھی بیگم کی ڈیوٹی پر مصروف ہوں ۔
ابھی تو بیگم کے چیلنج پر ہمہ تن توجہ مصروف ہے ۔
ذرا فارغ ہو جاؤں تو حاضر ہوتا ہوں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کو تو مزید آدھا لیٹر زیادہ دے دوں گا۔ اب پیشگی شکریہ ادا کر دیجیے۔۔۔ ۔:ROFLMAO:
ہاہاہا۔ اب پھنسے بچو۔ اب ذرا جلدی سے بتائیں کہ آٹھ لٹر، پانچ لٹر اور تین لٹر والے تین برتنوں کی مدد سے آدھا لٹر کیسے الگ کریں گے

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا :)
 
ہاہاہا۔ اب پھنسے بچو۔ اب ذرا جلدی سے بتائیں کہ آٹھ لٹر، پانچ لٹر اور تین لٹر والے تین برتنوں کی مدد سے آدھا لٹر کیسے الگ کریں گے

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا :)
وہ تو میں دکان سے خرید کر دوں گا۔۔۔:D
برتن ضرور تین ہیں مگر دودھ والے ہر نکڑ پر مل جاتے ہیں۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
انیس بھیا مجھے کوئی نہیں سمجھ آیا حل۔۔پھر سے سمجھائیں۔
پکچر میں واضح ہے۔ جس اسٹیپ پر جن برتنوں سے دودھ ادھر ادھر ہورہا ہے۔ وہ بولڈ کردیے ہیں۔
مثلا، 8 لٹر والے سے 3 لٹر والا بھرا۔ تو 3 والا فل ہوگیا اور 8 والے میں 5 لٹر دودھ رہ گیا۔۔
 
Top