چیمئنز ٹرافی گرینڈ فائنل ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھے لگتا ہے پاکستان جیت جائے گا اور ایسا کیوں لگتا ہے کیونکہ میرا دل کہہ رہا ہے کہ جیت ہماری ہوگی۔۔
جس سے محبت ہو اس کے بارے میں دل جھوٹ نہیں کہتا یہ اور بات ہے کہ ہم اس محبت کی بنا پر کبھی کبھار دل کی بات پر بھی کان نہیں دھرتے ۔۔
لیکن یہاں واقعی مجھے یقین ہے کہ پاکستان جیتے گا ضرور جیتے گا! ان شاءاللہ!
 
فرقان احمد

محفلین
اگر پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتی ہے تو کم از کم 270پلس رن تو ہر صورت بنانا ہوں گے، تبھی کوئی چانس بنے گا۔
اگر پاکستان کی ٹیم دوسرے نمبر پر کھیلتی ہے تو ہدف 270 سے زیادہ ہوا تو پھر نہایت مشکل ہے۔ 230 تک ہوا تو کافی امکان ہے۔ ہدف 200 سے کم ہوا تو پھر کافی زیادہ چانس ہے، جیتنے کا۔ :)
 
یاز

محفلین
کوہلی جی کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں بھی گردش میں ہیں. اس میں کس حد تک حقیقت ہے؟
 
حسیب

محفلین
میرے حساب سے پاکستان 70 فیصد ہارا ہوا ہے۔ اگر ٹاس انڈیا نے جیتا تو 90 فیصد ہار کے چانس ہوں گے اگر ٹاس پاکستان نے جیتا تومیچ ففٹی ففٹی ہوگا۔۔۔
کوئی نئی بات بتائیں انیس بھائی
ایسی صورتحال تو افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ میچ میں بھی تھی
:lol::lol:
 
پچھلے کئ میچز میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف سو فیصد ایفرٹ نظر نہیں آئ جس کی وجہ سے میچ یکطرفہ ہی رہے . اللہ کرے کہ اس دفعہ پوری ایفرٹ نظر آئے
 
سویدا

محفلین
حالات بتاتے ہیں کہ میچ بہرصورت پاکستان جیتے گاان شاء اللہ

تاہم ایک غور فکر کی بات یہ ہے کہ ۲۰۰۶ میں سرفراز نے فائنل جیتا جس میں انور علی کی بولنگ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، ادھر کوہلی نے ۲۰۰۸ میں جتوایا
انڈر ۱۹ کے ان دونوں فاتح کپتان کی اس وقت کی ٹیم کے بہت سارے لڑکے ابھی موجودہ ٹیموں میں موجود ہیں
ہمارے لڑکوں میں گیارہ سال میں وہ امپرومنٹ اور بہتری نہیں آئی ابھی تک جو کوہلی اور اس کی ٹیم میں اب نظر آتی ہے اس کی بنیادی وجہ شاید ہمارے لڑکوں کی محنت کی کمی ہے
 
محمداحمد

انور علی کہاں ہیں آج کل؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
انٹرنیٹ پر ایک موقع موقع کے نام سے meme چل رہی ہے، کیا کسی کو اس کے بارے میں علم ہے؟
 
انٹرنیٹ پر ایک موقع موقع کے نام سے meme چل رہی ہے، کیا کسی کو اس کے بارے میں علم ہے؟
پتا نہیں۔۔۔
اتنا معلوم ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہمارے والوں نے "پونکا پونکا" بنایا تھا۔۔۔:ROFLMAO:
 
حسیب

محفلین
انٹرنیٹ پر ایک موقع موقع کے نام سے meme چل رہی ہے، کیا کسی کو اس کے بارے میں علم ہے؟
پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا سے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکا. ۲۰۱۵ کے ورلڈ کپ کے انڈیا پاکستان میچ کی پرموشن کے لیے سٹار سپورٹس والوں نے یہ ایڈ بنائی. اس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا کہ اسی تھیم کو لے کر دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے خلاف ایڈز بناتے ہیں
 
Top