چیمئنز ٹرافی گرینڈ فائنل ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت

عثمان

محفلین
بہت مبارک ہو عثمان بھائی، محفل کے میدان میں آپ کے ساتھ میچ دیکھنا کافی سرپرائزنگ اور اچھا لگا۔
سرپرائزنگ کیوں بھئی۔۔ بہت برس پہلے میں ان دھاگوں میں شرکت کرتا تھا۔ بس اب جاب وغیرہ کی وجہ سے کرکٹ کی طرف توجہ نہیں رہی۔ :)
 

یاز

محفلین
ویسے تو شاید فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا جائے گا، لیکن ہمارے خیال میں محمد عامر کا بھی برابر کا حصہ بنتا ہے
 
کل اک بھارتی فرما رہے تھے کہ میچ سے پہلے پاکستان میں پرانے ٹی وی سیٹس کی مانگ بڑھ گئی ہے۔۔۔۔۔۔ آؤ اوئے۔۔۔۔۔۔ مفتا لگیا جے لے جاؤ
 
دیکھیں بھئی ہمیں تو سالوں پہلے کا ایک ہی لمحہ یاد ہے جب ہم نے بھائی سے پوچھ لیا کہ یہ ماہیلا راناٹونگا کھیل رہا ہے؟؟ اس پہ جتنا ہمارا مذاق اڑایا گیا ہم ہی جانتے ہیں، بھائی فرماتے ہیں دو کھلاڑیوں کے نام مکس کر دئیے آپ نے۔ :nailbiting:
تب سے ہم کرکٹ میچ سے دور رہتے ہیں۔ :bringiton:

خوب است آپ نے تو ایک ہی پوسٹ میں میرے اور یاز بھائی کے پسندیدہ ترین کھلاڑیوں کے نام لیکر جی مزید خوش کر دیا۔ کھپے است!
سیدہ شگفتہ آپا۔ دیکھیں لنکا کے چرچے ہر زبان پر :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے انتہائی معذرت کے ساتھ۔ لیکن کل اگر ایسی خبریں آئی کہ فائرنگ کی وجہ سے اتنے جاں بحق اور جشن مناتے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر اتنے شہید تے فئیر ویکھنا۔۔۔
اللہ نہ کرے۔
اللہ تعالی سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین
 
Top