چینج موڈ (CHMOD) کیا ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
اکثر دوست اپنے ویب ہوسٹ پر فائلیں ٹرانسفر کرنے کے بعد جب سوفٹویر کی انسٹالیشن کرنے لگتے ہیں یا انسٹالیشن کے بعد استعمال کرتے ہیں تو بعض اوقات کسی فولڈر پر مناسب پرمیشنز نہ ہونے کا مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے۔ یونیکس میں کسی فولڈر کے پرمیشن تبدیل کرنے کی کمانڈ chmod ہے جس کا مطلب چینج موڈ ہے۔ chmod کو براہ راست رن کرنے کے لیے شیل access ہونا ضروری ہے لیکن یہ کام کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے۔ میں ذیل میں ایف ٹی پی کلائنٹ فائل زیلا (FileZilla) کے ذریعے پرمیشن چینج کرنے کی وضاحت کر رہا ہوں۔

جب آپ ایف ٹی پی کلائنٹ (FileZilla) کے ذریعے اپنے ویب ہوسٹ پر فائلیں ٹرانسفر کر چکے ہوں تو اس کے بعد متعلقہ فائل یا فولڈر پر رائٹ کلک کریں اور مینوآپشنز میں سے File Attributes منتخب کر لیں۔ اس سے ذیل میں دکھایا گیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔

3_chmod_1.gif


اس ڈائیلاگ باکس کے ذریعے دو طریقوں سے فائل پرمیشن سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ایک طریقہ تو اس میں مہیا کیے گیے چیک باکسز کو چیک یا ان چیک کرنا ہے۔ دوسرا طریقہ براہ راست اس ڈائیلاگ باکس میں مہیا کیے گئے نمبر فیلڈ میں درکار پرمیشن انٹر کرنا ہے۔

chmod کمانڈ کی تفصیل اور ایف ٹی پی کلائنٹس کے ذریعے چینج موڈ کرنے کی مزید تفاصیل کے لیے ذیل کے روابط سے رجوع کریں۔

FTP and CHMOD Tutorial
CHMOD Tutorial
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر القادری، شکریہ ادا کرنے کا شکریہ۔ :)

میں نے اوپر والی پوسٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ دوبارہ موقعہ ملنے پر اس تفصیل میں اضافہ کرتا رہوں گا۔
 

بدتمیز

محفلین
پھر عرض کروں گا کہ اسکو ایک الگ بلاگ کی طرز پر شائع کریں تو لوگوں کو زیادہ آسانی ہو گی اور بہت سے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔
جس طرح اردو ویب کا بلاگ ہے بالکل اس جیسا اس مقصد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے
 

دوست

محفلین
آپ نے الگ بلاگ کی طرز پر شائع کرنے کی بات کی ہے۔۔
کس کو الگ شائع کرنا ہے یہ پوچھا تھا۔۔۔
 

بدتمیز

محفلین
ہائے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔
میں ذرا ٹیوٹوریلز اور لائبریری کو محفل سے دیس نکالا دینے کی خواہش پالے ہوئے ہوں۔ ہر قسم کی پوسٹ کو ٹریک کرنا بہت مشکل ہے۔ گوگل بک مارک نہ ہوتا تو میں تو محفل سے غائب ہی رہتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمیز دار بھائی، تم نے بہت اہم نکتہ اٹھایا ہے، بلکہ یہ بات پہلے بھی کر چکے ہو۔ میں اس کے کسی مناسب حل کے بارے میں سوچ بھی رہا ہوں۔ جہاں تک لائبریری کا تعلق ہے تو اسے جلد یا بدیر فورم سے الگ کرنا ہی پڑے گا۔ اس کے لیے فورم ناکافی پلیٹ فارم ہے۔ جہاں تک ٹیوٹوریلز کا تعلق ہے تو اس کا کسی حد تک علاج فورم میں رہتے ہوئے ہی ممکن ہے اگرچہ لانگ ٹرم میں اس کا بھی کوئی بہتر حل دریافت کرنا پڑے گا۔ میں اس بارے میں بعد میں بات کروں گا۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی ٹیگنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟
اوبنٹو کے پیشہ ورانہ فورمز پر دیکھا ہے کہ وہاں ہر پوسٹ کے ساتھ ٹیگ لازمی داخل کرنا پڑتا ہے۔۔۔
اسی طرح یہاں پر کمپیوٹنگ اور ٹیوٹوریل والے فورموں میں موجود پوسٹوں پر ٹیگ لگانا اگر لازمی کردیا جائے تو اس کو تلاشنا بہت آسان ہوجائے گا۔۔۔
ویسے تو گوگل مدد دیتا ہے لیکن پھر بھی ۔۔۔۔
 

بدتمیز

محفلین
تھینکس نبیل آپکی مصروفیت کا صیح اندازہ تو مجھے اب ہوا ہے چلیں‌ جب فرصت ملیں کر ڈالیے

دوست بات وہی ہے پروفیشنل لک نہیں رہتی ویسے بھی محفل پر لوگ آ کر دوسری طرف نکل جائیں‌گے اور اس کام کی طرف کم ہی دھیان کریں‌گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شاکر، آپ کی بات درست ہے اور ٹیگ لگانے کی کسی حد تک سہولت نیوز کٹیگریز کی صورت میں موجود ہے۔ اس استعمال کرکے بھی ٹیوٹوریلز وغیرہ کو cluster کیا جا سکتا ہے۔

تمیز دار بھائی، فورم میں پروفیشنل لُک لانا نسبتاً مشکل کام ہے۔ یہ ایک باقاعدہ جریدے کے اجراء سے ہی ممکن ہے۔ یہ جریدہ میرا ایک خواب ہے لیکن مجھے اس فورم کے کام سے ہی وقت نہیں ملتا۔ ایک امکان اسی فورم کے پوسٹ مکینزم کو استعمال کرکے ایک میگزین پیج بنا دینا ہے لیکن یہ بھی پورا CMS بنانے جتنا کام ہے۔ بہرحال مجھے کبھی فرصت ملی تو میں ایک جرید سیٹ اپ کرنے پر بھی کام کروں گا۔

اس اثناء میں ایک کام کم از کم یہ کیا جا سکتا ہے کہ اسی فورم کے وکی پیڈیا میں زمرہ جات بنا کر ان ٹیوٹوریلز کو وہاں اکٹھا کر دیا جائے یا کم از کم ان کے روابط وہاں اکٹھے کر دیے جائیں۔ اس طرح بھی ان کا ٹریک رکھنا آسان ہو سکتا ہے۔

والسلام
 

راجہ صاحب

محفلین
اکثر دوست اپنے ویب ہوسٹ پر فائلیں ٹرانسفر کرنے کے بعد جب سوفٹویر کی انسٹالیشن کرنے لگتے ہیں یا انسٹالیشن کے بعد استعمال کرتے ہیں تو بعض اوقات کسی فولڈر پر مناسب پرمیشنز نہ ہونے کا مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے۔ یونیکس میں کسی فولڈر کے پرمیشن تبدیل کرنے کی کمانڈ chmod ہے جس کا مطلب چینج موڈ ہے۔ chmod کو براہ راست رن کرنے کے لیے شیل access ہونا ضروری ہے لیکن یہ کام کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے۔ میں ذیل میں ایف ٹی پی کلائنٹ فائل زیلا (FileZilla) کے ذریعے پرمیشن چینج کرنے کی وضاحت کر رہا ہوں۔

chmod کو یونیفام سرور یا اپاچی سرور میں رن کرنے کا کیا طریقہ ہے :confused:
 
Top