اقبال جہانگیر
محفلین
رائٹرز اور ظاہر شاہ تاریخ اشاعت 20 مئ, 2014
۔
۔ —اے پی فائل فوٹو
پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں چینی سیاح کو اغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ہونگ زو ڈونگ کو لاہور سے کوئٹہ جاتے ہوئے پیر کے روز ڈی آئی خان کے علاقے دربان میں گراہ محمود کے قریب سے اغواء کر لیا گیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے سے ایک سائیکل برآمد کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ٹی ٹی پی کے سابق رہنما حکیم اللہ محسود دھڑے کے شہر یار محسود گروپ نے منگل کو دعوی کیاہے کہ واقعہ کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔
شہر یارگروپ کے ایک کمانڈر عبداللہ بہار کا کہنا ہے کہ چینی سیاح کو اغواء کرنے کا مقصد ساتھی جنگجوؤں کی رہائی ہے۔
بہار کا کہنا تھا کہ چینی سیاح اس وقت ٹی ٹی پی - شہریار گروپ کے عسکریت پسندوں کے پاس ایک محفوظ مقام پر ہے۔
چینی سفارت خانے نے بتایا کہ وہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد اغواء ہونے والے شخص کے بارے میں معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔
ادھر، دربان پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سیاح کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے جنوری میں بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے دنیا بھر کا چکر لگانے والے ایک ہسپانوی سائیکلسٹ کی حفاظت پر معمور چھ سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
http://urdu.dawn.com/news/1005107/ttp-splinter-group-claims-abduction-of-chinese-tourist