چین نے 400 کرپٹ وزرا کو جیل بھیجا کاش میں 500 کو بھیج سکتا، وزیر اعظم

جاسم محمد

محفلین
چین نے 400 کرپٹ وزرا کو جیل بھیجا کاش میں 500 کو بھیج سکتا، وزیر اعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

1834702-pmimrankhangeneralassembly-1570524596-530-640x480.jpg

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل


بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین نے 400 وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین دنیامیں سب سےتیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کےلیے جنگ کی، چین نے 400 وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کےلیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کےلیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبےمیں چین کےتعاون کے خواہش مندہیں۔
 

زیرک

محفلین
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ''کیا جو چور موجودہ حکمرانوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کیا ان کے پچھلے جرائم نیکی میں بدل چکے ہیں؟''۔ اگر بدل چکے ہیں تو بتایا جائے کہ ''چور کو پناہ دینے والا کس زمرے میں آئے گا؟''۔ اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ''جب الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آتا ہے اور تو کیا یہ نیک پروین خان اس فیصلے کو مانیں گے یا نوازشریف کی طرح چڑھائی کر دیں گے؟''۔
 
خدا جانے! 500 کرپٹ وزراء کی بات ہو رہی ہے یا 500 کرپٹ سیاست دانوں کی!
ایک حل ہے۔ وزراء کی فوج ظفر موج کو تین ماہ تک گلچھرے اڑانے دیں، پھر سب کو پھانسی لگاکر اگلی کابینہ ترتیب دیں۔ ایک نئی الف لیلہ لکھیں!!!
 
آخری تدوین:

احمد محمد

محفلین
چین کی آبادی تقریباً ایک ارب چوالیس کروڑ ہے اور اس میں سے 400 افراد کے جیل میں جانے پر ہمارے اربابِ اختیار اس قدر متاثر نظر آ رہے ہیں جبکہ انہیں شاید معلوم نہیں کہ پاکستان کی آبادی اکیس کروڑ اور ساڑھے ستائیس لاکھ تقریباً ہے اور آبادی کے اس تناسب سے تو ہمارے حکمرانوں کو صرف 57 لوگ ہی جیل میں ڈالنے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اس حدف سے کہیں زیادہ ہم پہلے ہی جیل میں ڈال چکے ہیں پھر بھی مثال چائنہ کی ہی دی جاتی ہے۔ :cool:
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم سے ملاقات؛ پاکستان کی علاقائی سلامتی کیلیے حمایت جاری رکھیں گے، چینی صدر
ویب ڈیسک بدھ 9 اکتوبر 2019
1835735-pmmeetchinapresident-1570602068-948-640x480.jpg

وزیراعظم نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا


بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی مفادات پراس کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جنگ پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیرریلوے، مشیر تجارت اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، دونوں رہنماوں نے خوشگوار ماحول میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات مزید مضبوط اور اور وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، دو ماہ سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاؤن نے انسانیت سوز صورتحال پیدا کر رکھی ہے، خطے میں امن کے لیے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر، ثابت قدم اتحادی اور شراکت دار ہے، چین نے ہمیشہ قومی مفادات پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان چینی مفادات پراس کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کررہا ہے، چینی صدر کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان اور خطے کی اقتصادی صورتحال میں تبدیلی اور خوشحالی لائے گا، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں،مستقبل میں پاک چین تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے ، پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کےلیے غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے، انہوں نے سماجی و معاشی ترقی پر مبنی حکومتی ایجنڈے اور سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے قومی اور علاقائی معاشی ترقی کے عمل میں مدد ملے گی۔ معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پر امن اور مستحکم افغانستان کے خطے کی معاشی ترقی میں کردار پر اتفاق کیا۔
 

زیک

مسافر
مغرب میں اسلاموفوبیا پر دلیرانہ تقریر کرنے والا اعلی مسلمان لیڈر چین میں لاکھوں مسلمانوں پر ظلم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا کچھ نہیں جانتا
 
مغرب میں اسلاموفوبیا پر دلیرانہ تقریر کرنے والا اعلی مسلمان لیڈر چین میں لاکھوں مسلمانوں پر ظلم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا کچھ نہیں جانتا
معاف کیجیے گا، اعلیٰ مسلمان لیڈر کا تاریخ و جغرافیہ بہت کمزور ہے۔اسے تاحال نہیں پتہ کہ چین دنیا کے نقشے پر کہاں واقع ہے۔ شاید جرمنی سے اس کی بارڈر بھی ملتی ہے!!!
 

جاسم محمد

محفلین
معاف کیجیے گا، اعلیٰ مسلمان لیڈر کا تاریخ و جغرافیہ بہت کمزور ہے۔اسے تاحال نہیں پتہ کہ چین دنیا کے نقشے پر کہاں واقع ہے۔ شاید جرمنی سے اس کی بارڈر بھی ملتی ہے!!!
سب جانتا ہے۔ بس سلیکٹرز سے اجازت نہیں ہے اس پر بات کرنے کی ۔
Capture.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
اچھا تو القاعدہ کے بارے میں بکواس اور دنیا کو ایٹم بم ماردینے کی دھمکی بھی سلیکٹرز سے پوچھ کر کی گئی تھی؟
باجوہ ڈاکٹرائن کے مطابق پاکستان کی جہادی پالیسی غلط تھی۔ اس لئے سلیکٹرز نے سلیکٹڈ کے ذریعہ دنیا کو یہ تاثر دینا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر مستقبل کیلئے تلافی چاہتا ہے۔
جہاں تک ایٹم بم کی بات ہے تو وہ دھمکی نہیں تنبیہہ تھی کہ اگر دنیا کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرواتی تو پاکستان بھارت کے مابین ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
 
Top