چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !

La Alma

لائبریرین
چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !!
فکرِ ہستی سے ہُوا آزاد کون !!

کیجئے کیا شکوہ ِ جورو جفا
اُس ستمگر کو کرے اب یاد کون

دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون

میں سمندر, اور وہ صحرا نورد!
کون ہوں میں! اور مری ہمزاد کون!

مے کشوں کا کام ہے تعمیرِ دل
ہوش میں رکھے نئی بنیاد کون!

ڈھونڈھ لے گا عیب ہر تخلیق میں
آدمی سے ہے بڑا نقّاد کون!

چھوڑ المٰی اب خوئے شوق ِ بیاں
روز سنتا ہے تری روداد کون!
 

فرقان احمد

محفلین
دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون

مے کشوں کا کام ہے تعمیرِ دل
ہوش میں رکھے نئی بنیاد کون!

چھوڑ المٰی اب خوئے شوق ِ بیاں
روز سنتا ہے تری روداد کون!

بارِ دگر خوش آمدید، المٰی صاحبہ! ہمیں یہ اشعار بہت پسند آئے! :) جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے، آپ نے ایک ماہ کی رُخصت لی تھی۔ ایک سال بیت گیا۔
 

La Alma

لائبریرین
بارِ دگر خوش آمدید، المٰی صاحبہ! ہمیں یہ اشعار بہت پسند آئے! :) جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے، آپ نے ایک ماہ کی رُخصت لی تھی۔ ایک سال بیت گیا۔
اب تو بار ِدگر رخصت لینے کا وقت آن پہنچا۔ رمضان بس آیا ہی چاہتا ہے۔ :)
اشعار کی پسندیدگی کا بہت شکریہ - اور آپ کو مدیر بننے کی بہت مبارک ہو_
 

جان

محفلین
چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون
فکرِ ہستی سے ہُوا آزاد کون

دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سے بہتر کرے برباد کون

یہ اشعار بہت پسند آئے۔ داد قبول کیجئے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ واہ ! بہت خوب المٰی صاحبہ! بہت عرصے بعد آپ کے کلام سے فیضیاب ہوئے ۔ کیا اچھے اشعار ہیں !

کیجئے کیا شکوہ ِ جورو جفا
اُس ستمگر کو کرے اب یاد کون

دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے
عشق سےبہترکرے بربادکون

خالص غزل کے شعر ہیں ! بہت اعلیٰ !
 
Top