نبیل
تکنیکی معاون
حوالہ: وائس آف امریکہ اردو
ویب ایم ڈی پر شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگم چبانے سے انسان کی ریاضی سے متعلق کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ استاد کو یہ اچھا نہیں لگے گا کہ کلاس میں بچے چیونگم چبانے میں مصروف ہوں مگر اس سے ان کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے اور وہ بالخصوص ریاضی میں بہتر گریڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونگم چبانے سے ذہنی دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بچے اپنی توجہ بہتر طورپر اپنے مضمون پر مرکوز رکھ سکتے ہیں اور اس سے ان کی تعلیمی کارکردگی بڑھ سکتی ہے۔
بائیلر کالج آف میڈیسن کے بچوں کی غذائیت کے ایک ماہر ڈاکٹر کریگ جانسٹن اور ان کی ٹیم نے اپنی ریسرچ کے نتائج امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سائنسی کانفرنسوں اور 2009 کی ایکپیریمنٹل بیالوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے۔
مزید پڑھیں۔۔