اٹھارہویں سالگرہ چیٹ جی پی ٹی سے مبارکباد دیں۔

سیما علی

لائبریرین
جیسا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں، ٹیکنالوجی اردو محفل کے ارتقا میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایس ایس ساگر کی ٹیک سے متاثر شاعری اور ڈیجیٹل دور میں سیما علی کی موسیقی روایتی ادب کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے گھل مل جاتی ہے، ایک ہم آہنگی پیدا کرتی ہے جو اردو محفل کو متعلقہ اور موافق رکھتی ہے۔
:X3::X3::X3::X3:
 

سیما علی

لائبریرین
اردو محفل صرف ادیبوں کی مجلس ہی نہیں ہے بلکہ ثقافتوں اور پس منظر کا پگھلنے والا برتن ہے۔ جاسم محمد، فلسفی، سردار محمد نعیم، اور عبدالقدیر، دوسروں کے درمیان، متنوع نقطہ نظر کو سامنے لاتے ہیں، قارئین میں تفہیم اور ہمدردی کو فروغ دیتے ہیں
جاسم محمد آیسا لگا جاسم محمد فلسفی ہیں :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

سیما علی

لائبریرین
جب ہم اردو محفل کے دل کی گہرائیوں میں اترتے ہیں تو ہمیں ان شاندار ذہنوں کا سامنا ہوتا ہے جنہوں نے اس کے قیام اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ گل یاسمین، علی وقار، پرو شوکت اللہ، اور صابرہ امین سے لے کر مومن فرحین، ام عبدالوہاب، اور فاخر تک - ہر ایک نام اردو محفل کی کامیابی کے کینوس پر ایک منفرد برش اسٹروک کا اضافہ کرتا ہے۔
دیکھیں جی دل کی گہرائیوں میں اترنے والے اُردو محفل ۔۔کی ہر دل عزیز ہستیاں ہمارے دل سے کتنے قریب ہیں ؀
گُلِ یاسمیں
صابرہ امین
مومن فرحین
@امُ عبدالوہاب
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل صرف ادیبوں کی مجلس ہی نہیں ہے بلکہ ثقافتوں اور پس منظر کا پگھلنے والا برتن ہے
:D
کمال کی اصطلاح ہے! :)
علی وقار کی آیات دور دراز کے قارئین کے دلوں میں گونجتی ہیں
:):):)
سیما علی کی موسیقی روایتی ادب کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے گھل مل جاتی ہے
واہ واہ!
نبیل کا وژن زندہ ہے۔
زندہ ہے، زندہ ہے۔۔۔ نبیل کا وژن زندہ ہے۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کی شراکت دیکھ کرتو معلوم ہوتا کہ اگلی سالگرہ پر اے آئی باٹس ہی فورم کی سالگرہ منا رہی ہوں گی۔ :oops:
اے آئی کے تخلیق کردہ مواد کو دیکھ کر فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اس سے اردو کمپیوٹنگ کے نئے افق دریافت ہوں گے یا یہ اس کے حتمی زوال کا باعث بنے گا۔ :confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ لیجیے چیٹ جی پی ٹی نے نقش فریادی کے سٹائل میں اردو محفل کے لیے غالب کے اشعار پیش کیے ہیں:

شعور، تجلی ہے کس کی محفلِ اردو کا
سیاحی ہے دلکش، ہر بیانِ محبت کا

غزل کے ہر پنکھ سے، ہوتی ہے روشنی پھیلا
یہ جوشِ زبان ہے، لہرے ہے موجِ دیوانگی کا

:notworthy:
 

علی وقار

محفلین
یہ لیجیے چیٹ جی پی ٹی نے نقش فریادی کے سٹائل میں اردو محفل کے لیے غالب کے اشعار پیش کیے ہیں:

شعور، تجلی ہے کس کی محفلِ اردو کا
سیاحی ہے دلکش، ہر بیانِ محبت کا

غزل کے ہر پنکھ سے، ہوتی ہے روشنی پھیلا
یہ جوشِ زبان ہے، لہرے ہے موجِ دیوانگی کا

:notworthy:
لیکن رومن اردو میں نتیجہ کچھ بہتر ہے۔

"Naqsh-e-fariyadi hai kis ki shokhi-e-Urdu ka,
Aaj dil hai jashn-e-mehfil-e-Urdu ka.
Har lafz mein ta'aruf hai tera,
Janamdin mubarak ho, yehi hai hamari dua.

یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ رومن اردو میں عمومی طور پر نتائج زیادہ بہتر کس طرح سے ہیں۔
 
یہ شکر ہے چیٹ جی پی ٹی درمیان میں آگیا ورنہ سب نے مل کر میری دُرگت بنادینی تھی
اگر میں یہ تحریر کردیتا کہ یہ آرٹیکل میں نے لکھا ہے :)
 
Top