چیٹ روم کی بابت ایک تجویز

فہیم

لائبریرین
تجرباتی طور پر تو شروع کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

لگی شرط کے آپ کے علاوہ جو دو سرخ نام والے صاحبان ہیں۔
وہ یہ کام کسی صورت میں نہیں کریں گے۔
بھلے پوری محفل ہاں کیوں نہ کہہ دے۔
تو پھر کیوں ایویں ہی اس موضوع پر بات کی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فورم میں کئی مرتبہ چیٹ سسٹم شامل کیا ہے لیکن اس میں زیادہ لوگوں نے دلچسپی نہیں لی اور دوسرے چیٹ سسٹم سرور ریسورسز پر کافی بھاری بھی پڑتا ہے۔ اسی لیے میں نے ان چیٹ سسٹمز کو فورم سے ہٹا دیا تھا۔ آئندہ اگر کبھی چیٹ‌سسٹم شامل کیا بھی گیا تو اس کا استعمال کچھ یوزر گروپس تک ہی محدود رکھا جائے گا۔
 

اظفر

محفلین
نبیل آپ تو جانتے ہو میں‌کتنا عرصہ اردو چیٹ روم کا ایڈمن رہا ہوں ۔ میرے خیال میں باقاعدہ چیٹ روم شروع کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔
اس کے نتیجہ میں ہر کام سلو ہو جاتا ہے۔ اصل مقاصد درمیان میں دم گھٹ کر مر جائیں گے ۔ زیادہ زیادہ ایک سادہ شاوٹ‌باکس ایڈ کر نا کسی قدر بہتر ہے۔ مکمل چیٹ روم کسی طور پر بھی اردو کے فائدہ میں نہیں ، عملی طور میں دیکھ چکا ہوں‌یہ نقصان میں‌ہے۔
 
Top