ڈاؤنلوڈ سیکشن!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اپنے لکھے ہوئے اردو کے فری ویر سے ڈاؤنلوڈ سیکشن کی ابتدا کر دی ہے۔ میں اس میں مزید کٹیگریز شامل کرتا رہوں گا۔ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ مجھے اس کے بارے میں فیڈبیک فراہم کریں۔ میں نے اپنی طرف سے تمام رجسٹرڈ ممبران کو اس سیکشن میں فائلیں اپلوڈ کرنے کا مجاز کر دیا ہے لیکن اعجاز اختر صاحب کا کہنا ہے کہ انہیں فائل اپلوڈ کرنے کی کوئی آپشن نہیں ملتی۔ جب آپ کسی کٹیگری کی فائلز کو ملاحظہ کر رہے ہوں تو اوپر آپ کو Upload کا بٹن نظر آنا چاہیے۔ اگر کسی کو یہ بٹ نہیں ملتا تو بتائیں۔۔شاید کنفگریشن میں ابھی بھی کوئی کسر رہ گئی ہو۔

روابط کے سیکشن میں بھی اکا دکا روابط آ رہے ہیں۔ برائے مہربانی اس کام کو بھی جاری رکھیں۔
 

جیسبادی

محفلین
ربط ڈالنے کی ایک دفعہ پہلے بھی کوشش کی تھی، آج پھر کی ہے، دیکھو کامیابی ہوٹی ہے یا پہلے کی طرح ناکامی۔ اوپر لادنے کا بٹن تو مجھے بھی نظر نہیں آیا، جاواسکرپٹ کی اجازت دے کر بھی دیکھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
ربط ڈالنے کی ایک دفعہ پہلے بھی کوشش کی تھی، آج پھر کی ہے، دیکھو کامیابی ہوٹی ہے یا پہلے کی طرح ناکامی۔ اوپر لادنے کا بٹن تو مجھے بھی نظر نہیں آیا، جاواسکرپٹ کی اجازت دے کر بھی دیکھا۔

جیسبادی، میں نے ایک مرتبہ پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ کے ربط شامل کرنے کے بعد کسی ایک ایڈمن کا اسے Approve کرنا ضروری ہے۔ مجھے کوئی ایسی آپشن نہیں ملی کہ لنک سبمٹ کیے جانے کے فوراً بعد روابط کے سیکشن میں ظاہر ہوجائے۔ کچھ یہی معاملہ ڈانلوڈز کے ساتھ بھی ہے۔
 
Top