عزیزم، محفل میں کام بہت ہوا ہے لیکن بے ترتیب۔ میں نے ترتیب لانے کی کوشش کی ہے اور یہاں بھی جو کتابیں ٹائپ کی گئی ہیں۔ان کو بھی شامل کر دیا ہے۔ دیکھیں میرے دستخط کا لنک۔۔البتہ میں پی ڈی ایف کی شکل دو وجوہ سے پسند نہیں کرتا۔ ایک اہم وجہ تو یہ ہے کہ عوام الناس کو یہ پیغام مل جائے کہ ورڈ اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں بھی اردو تحریر کی جا سکتی ہے۔ جن کو علم نہ ہو، اور وہ کتابیں داؤن لوڈ کر کے ورڈ میں دیکھیں تو ان کو خوش گوار حیرت ہو، اور اردو تحریر کی طرف راغب ہو جائیں، اور تصویری اور رومن اردو سے پ“یچھا چھڑا لیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ اکثر پی ڈی ایف میں گوگل یا دوسری تلاش ممکن نہیں ہوتی، اس لئے کوئی ڈھونڈھے بھی اس کو مطلوبہ متن مل سکے، اس کی کوئی گارنٹی نہیں۔