ڈاؤن ٹائم۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں اس ویک اینڈ تک اس فورم کو اپ گریڈ کرنے لگا ہوں۔ یوں نہ صرف فورم ورژن 2.0.18 پر اپگریڈ ہوگی بلکہ آپ کو اس میں کئی نئی فیچرز بھی ملیں گی۔ ہو سکتا ہے کہ ان فیچرز کی افادیت کا آپ کو فوراً احساس نہ ہو لیکن یہ واقعی مفید ثابت ہوں گی۔ ان کے بارے میں تفصیل سے اس وقت لکھوں گا جب اپگریڈ مکمل ہوجائے گی۔ تو جناب اس اپگریڈ کے عمل کے دوران آپ اس فورم پر رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ میری کوشش ہو گی کہ یہ کام جتنی سرعت سے ممکن ہو مکمل کرسکوں۔ اور ہاں، ہمارے حق میں دعا کریں کہ اس کام کے دوران کوئی گڑبڑ نہ ہوجائے۔ ویسے میں نے ڈیٹا بیک اپ کرلیا ہے۔ کسی گڑبڑ کی صورت میں پرانی صورت بحال کردی جائے گی۔ میں نے سوچا کہ بتاتا چلوں، کہیں ایک دم فورم کا پیج غیر حاضر دیکھ کر حیرانی کا شکار نہ ہو جائیں۔ :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
معاف کرنا دوستو!

میں دیکھ رہا ہوں کہ اس وقت کئی حضرات آن لائن ہیں۔ شاکر بھی ان میں شامل ہیں۔ میں دراصل اپگریڈ کرنے کے لیے بے صبرا ہو رہا تھا۔ یہ ایک دن کا ہی کام نہیں ہے۔ اگر اسے ویک اینڈ پر چھوڑ دیا تو یہ مزید آگے پر ٹالا جائے گا۔ آج کچھ کام کردوں گا تو بعد کے لیے کم رہ جائے گا۔ اب کچھ دیر کے لیے آپ کو محفل کا دروازہ بند ملے گا۔ فکر نہ کریں آپ کو دوبارہ پہلے سے زیادہ گرمجوشی سے خوش آمدید کہا جائے گا۔ :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت پیڑی ہوئی۔۔

بڑا آیا تھا اپگریڈ کرنے۔ ایک فائل کے ناکافی permissions نے اوقات یادی دلا دی۔ یہ ہمارے اردو ویب کے اندر کا معاملہ ہے۔ جب طے ہو جائے گا تو اپگریڈ بھی ہو جائے گی۔ جب تک کے لیے اسی طرح چلتی رہے گی فورم۔ :shock:
 
بس ٹھیک ہے

چلیں جی آپ کو اجازت ہے۔
بس ہو جائیں شروع اللہ کا نام لے کے۔ لنگوٹی کس کے باندھ لیں اور سر پر تیل کی مالش کرلیں۔ بس کام کو ختم کرکے سانس لینا ہے۔ جی
 

زیک

مسافر
بہت پیڑی ہوئی۔۔

نبیل نے کہا:
بڑا آیا تھا اپگریڈ کرنے۔ ایک فائل کے ناکافی permissions نے اوقات یادی دلا دی۔ یہ ہمارے اردو ویب کے اندر کا معاملہ ہے۔ جب طے ہو جائے گا تو اپگریڈ بھی ہو جائے گی۔ جب تک کے لیے اسی طرح چلتی رہے گی فورم۔ :shock:

میری غلطی ہے کہ thoroughly چیک نہیں کیا تھا۔ مگر کیا کریں کئی ایڈمن بھاگ جاتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
بہت پیڑی ہوئی۔۔

زکریا نے کہا:
میری غلطی ہے کہ thoroughly چیک نہیں کیا تھا۔ مگر کیا کریں کئی ایڈمن بھاگ جاتے ہیں۔

اب آپ ایسا تو نہ کہیں ، بندے کی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں ، اچھا اب کوشش کروں گا کہ نہ بھاگوں :(
 

زیک

مسافر
بہت پیڑی ہوئی۔۔

قدیر احمد نے کہا:
زکریا نے کہا:
میری غلطی ہے کہ thoroughly چیک نہیں کیا تھا۔ مگر کیا کریں کئی ایڈمن بھاگ جاتے ہیں۔

اب آپ ایسا تو نہ کہیں ، بندے کی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں ، اچھا اب کوشش کروں گا کہ نہ بھاگوں :(

قدیر اسے کہتے ہیں چور کی داڑھی میں تنکا۔ میں کسی اور کی بات کر رہا تھا مگر آپ اپنے متعلق سمجھے۔
 
لو جی رپھڑ پے گیا

استاد جی سوچیں پیا تے بندہ گیا۔ پڑھو بسم اللہ تے کردیو کہانی انشاء اللہ سب ٹھیک ہووے گا

(استاد محترم ۔ اگر زیادہ سوچیں گے تو پریشانی ملے گی اللہ کا نام لے کر شروع کیجئے انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا)

عزیزی المعلم ۔ الفکر الکثیر یودی الی التاخیر فی انجاز المھمۃ ۔ توکل علی اللہ۔ سیکون کل شئی علی ما یرام

Hi Teacher Thinking makes one lazy , just
start and every thing will be ok

Bonjour marques de pensée de professeur un juste paresseux
commencez et chaque chose sera correcte

喂老師想法的牌子一懶惰正義
開始並且每件事將是好

Hi marche pensanti dell'insegnante un giusto pigro
inizi ed ogni cosa sarà giusta
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل عظیم، چلو آج اندر کی بات بتا ہی دیتے ہیں۔ اس فورم کا المیہ یہ ہے کہ اس کا کام بانٹنے کے لیے کئی دوستوں کو ایڈمن رائٹس دیے گئے اور یہ دوست محض ایک آدھ فائل کھول کر اور بند کرکے منظر عام سے غائب ہو جاتے ہیں۔ اس عمل میں اتنا ہوتا ہے کہ یہ فائل ہمارے کسی کام کی نہیں رہتی، میرا مطلب ہے کہ اس پر ہماری رسائی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ ساری یونیکس میں اجازتوں (permissions) کی کھیل ہے۔ اب زکریا نے کچھ بندوبست کیا تو ہے لیکن ابھی بھی کچھ کسر باقی ہے۔ کچھ کرم فرما ابھی تک توجہ نہیں فرما رہے۔ ان کو ای میلیں بھیج کر منت سماجت کر رہے ہیں کہ خدارا ان فائلوں کے تالے کھول دو۔ تو جناب جب تک پرانی فائلوں کو اوور رائٹ نہیں کیا جا سکے گا، اپگریڈ کا عمل شروع نہیں کیا جا سکتا۔ ابھی کچھ دیر قبل زکریا نے کچھ شعبدہ بازی کے ذریعے کچھ تالے توڑے تو ہیں، آج شام کو دوبارہ کوشش کرکے دیکھتا ہوں
 
ہو ہی گئی ہے ناں

کوڈ:
Hi marche pensanti dell'insegnante un giusto pigro 
inizi ed ogni cosa sarà giusta


غالب گمان ہے کہ یہ اطالوی کا ہی فقرہ ہے تو اسکی تصیح کر دیتا ہوں
Ciao Maestro, Mi sembra che sei diventato un pigro. tu inizi e poi tutto andrà bene.
 
Top