ڈاؤن ٹائم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ دوستوں کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اب سے تھوڑی دیر بعد فورم کو کچھ وقت کے لیے maintenance کے لیے بند کیا جائے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس کام میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی تو لکھ دینا تھا کہ توڑ پھوڑ کا کام مکمل ہوا، اب محفل سجنے کے لیے تیار ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل کل کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ تھوڑی دیر کے لیے فورم کو اور ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ اس کی بھی اطلاع کر دی جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیں جناب اپگریڈ مکمل ہوئی۔ لگتا ہے کہ اس اپگریڈ کے دوران فورم کا حلیہ کچھ بگڑ گیا ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ یہ جلد ٹھیک ہو جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ سمپل بلیک تھیم کچھ خراب ہو گئی ہے۔ ڈیفالٹ تھیم ٹھیک کام کر رہی ہے۔ دیکھتا ہوں کہ سمپل بلیک تھیم کو کیا مسئلہ لاحق ہو گیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے تھیمز کو ٹھیک کر دیا ہے۔ آپ دوستوں کو فورم میں کوئی پرابلم نظر آ رہی ہو تو اس کے بارے میں یہاں بتا دیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
نبیل، یہ دھاگہ دیکھیے۔ اس دھاگے میں مصرعے ایک ہی سطر کی بجائے دوسری سطر میں منتقل ہو رہے ہیں۔ بہت سے پرانے پیغامات اب ٹرنکیٹ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک مصرع ایک سطر کی بجائے دو میں نظر آ رہا ہے۔
 
دوست

محفلین
جمیل نوری نستعلیق والے ڈیفالٹ تھیم میں ایڈیٹر اور اقتباسات اسی فونٹ میں ہیں جبکہ اصل پیغام شاید ٹائمز نیو رومن میں نظر آنے لگ گیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
Ip، دوست کو انتباہ کریں، پیغام کو رپورٹ کریں اور پیغام کی تدوین کریں، یہ سب اوپر نیچے ہیں، اگر شکریہ کا آئیکون دبا دیا جائے تو پھر صحیح نظر آنے لگتے ہیں۔
 
Ip، دوست کو انتباہ کریں، پیغام کو رپورٹ کریں اور پیغام کی تدوین کریں، یہ سب اوپر نیچے ہیں، اگر شکریہ کا آئیکون دبا دیا جائے تو پھر صحیح نظر آنے لگتے ہیں۔

غالباً آپ کسی کم چوڑائی والی اسکرین پر دیکھ رہے ہوں گے۔ ویسے اس بار کے اپڈیٹ نے لے آؤٹ کو بہت نقصان پہونچایا ہے۔
 
پوسٹ کا فونٹ سائیز آج بہت ہی چھوٹا دیکھائی دے رہا۔حیرت انگیز طور پر فورم کی رفتار آج کافی تیز ہے۔

میں نے فونٹ سائز اور فونٹ اسٹائل دونوں درست کر دیئے تھے لیکن صرف جمیل نوری نستعلیق والی تھیم میں۔ اگر آپ اس تھیم کا نام بتا دیں جسے آپ استعمال کرتے ہیں تو اس کے فونٹ کا سائز بھی درست کر دوں۔
 
نبیل، یہ دھاگہ دیکھیے۔ اس دھاگے میں مصرعے ایک ہی سطر کی بجائے دوسری سطر میں منتقل ہو رہے ہیں۔ بہت سے پرانے پیغامات اب ٹرنکیٹ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک مصرع ایک سطر کی بجائے دو میں نظر آ رہا ہے۔

اس کا سبب ایک بلاک کا اضافہ ہے۔ اور ایسے اثرات ہر صفحہ کے پہلے پوسٹ میں نظر آئیں گے۔ میں نے اس اضافی بلاک کے حوالے سے بات رکھی ہے کہ اسے شامل رکھنا ہے یا نہیں۔ اگر دیگر منتظمین کا جواب نہیں میں آتا ہے تو پھر یہ مسئلہ ختم کر دیا جائے گا ان شاء اللہ۔

جمیل نوری نستعلیق والے ڈیفالٹ تھیم میں ایڈیٹر اور اقتباسات اسی فونٹ میں ہیں جبکہ اصل پیغام شاید ٹائمز نیو رومن میں نظر آنے لگ گیا ہے۔

جی نئے تھیم میں غالباً ایک اسٹائل ویریبل شامل کی گئی تھی جس کا فونٹ کسٹمائزڈ نہیں تھا۔ میں نے اسے درست کر دیا ہے۔ اگر اب بھی مسئلہ نظر آئے تو بتائیں۔
 
Top