جان
محفلین
ماشاءاللہ، جواب پھر بھی آپ نے اپنی مرضی کا دیا ہے لیکن پھر بھی یہ بتلانے سے قاصر ہیں کہ وہ بنیادی عناصر کیا ہیں جس پہ ملک کی معیشت کے تمام فیکٹرز انحصار کرتے ہیں۔ اگرچہ پہلے کئی مراسلوں میں میں ان کی طرف اشارہ کر چکا ہوں لیکن وقت نکال کر موقع ملا تو اس پر ایک تفصیلی مراسلہ کیا جائے گا لیکن فی الوقت وہی سوال آپ کے مراسلے سے اخذ کر کے سادہ ترین الفاظ میں پھر ایک بار دہرائے دیتا ہوں:صحت مند معیشت کیا ہوتی ہے؟
وہ معیشت جس کے خرچے اس کی آمدن سے کم ہو۔ جسکی برآمداد اسکی درآمداد سے زیادہ ہو۔ جہاں مہنگائی اور قرضوں پر سود کی شرح کم ہو۔
یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ دنیا کے ہر معاشی طور پر مضبوط ملک کے یہی چنیدہ انڈیکیٹرز ہوتے ہیں۔
پاکستان کی معیشت کیوں بیمار ہے؟
کیونکہ یہاں کئی دہائیوں سے خرچے آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ اور ملکی برآمداد درآمداد سے کہیں کم ہیں۔ اس اقتصادی عدم توازن کی وجہ سے ملک کو مسلسل بے پناہ مہنگائی کا سامنا ہے۔ اس کی روک تھام کیلئے اسٹیٹ بینک کو شرح سود غیرمعمولی طور پر زیادہ رکھنا پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے ملکی معیشت میں سرمایہ کاری اور شرح نمود مسلسل مندی کا شکار رہتی ہے۔
اس بیمار معیشت کو کیسے ٹھیک کریں؟
حکومت ملک کی آمدن اور خرچوں میں توازن پیدا کرے۔ امپورٹ کم اور ایکسپورٹس بڑھانے پر توجہ دے۔ بیرونی اور اندرونی گردشی قرضے واپس کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں نئی سرمایہ کاری لائے۔ سرکاری اداروں اور محکموں کے خسارے کم یا مکمل ختم کر دے۔
یوں آہستہ آہستہ کئی سالوں بعد معیشت تندرست و توانا ہو کر اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ اور کوئی جلد بازی یا شارٹ کٹ والا طریقہ موجود نہیں ہے۔
- حکومت ملک کی آمدن اور خرچوں میں توازن پیدا کرے۔ کیسے؟ اخراجات اور آمدن کن عوامل پہ انحصار کرتے ہیں؟ آپ کی اس ضمن میں سمت کیا ہے؟
- امپورٹ کم اور ایکسپورٹس بڑھانے پر توجہ دے۔ کیسے؟ امپورٹ اور ایکسپورٹ پہ اثر انداز ہونے والے عوامل کیا ہیں اور ان میں سے کس حد تک آپ نے ان عوامل کا ادراک کر کے ان کو اپنایا ہے؟
- اندرونی گردشی قرضے واپس کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں نئی سرمایہ کاری لائے۔ کیسے؟ قرضے واپس کرنے کے لیے سود سمیت پیسہ چاہیے اور سرمایہ کار منہ اٹھا کے نہیں چلے آتے، ملک کے اندرونی عوامل سرمایہ کاری پہ پہ بہت گہرا اثر رکھتے ہے، وہ عوامل کیا ہیں اور آپ کی سمت کیا ہے ان عوامل کے ضمن میں؟
- سرکاری اداروں اور محکموں کے خسارے کم یا مکمل ختم کر دے۔ کیسے؟ باقی سرکاری ادارے تو ایک طرف کیا آپ دفاع کا بجٹ کم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جو مسلسل ریاستِ پاکستان پہ بوجھ ہے جس کی حقیقی آؤٹ پٹ کچھ بھی نہیں؟
ان سب عوامل پہ عمل در آمد کے لیے آپ کا حکومت میں آنے سے قبل ہوم ورک کیا تھا؟ "کرپشن" کے نعرے سے باہر نکل کر اپنے عملی اقدامات سے واضح کیجیے۔
اب یہ پاکستانی قوم، اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ پر منحصر ہے کہ اس نے ملک کی بیمار معیشت ٹھیک کرنے کیلیے حکومت کا ہاتھ بٹانا ہے۔
آخری تدوین: