جاسم محمد
محفلین
ڈان لیکس سے شہرت پانے والے سیرل المیڈا نے صحافت چھوڑنے کا اعلان کر دیا
21/10/2019 نیوز ڈیسک
انگریزی روزنامے ڈان سے وابستہ صحافی سرل المیڈا نے شعبہ صحافت سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سرل المیڈا نے بتایا کہ انہوں نے ڈان سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے اتوار کا کالم بھی چھوڑ دیا ہے۔ ’میں اپنے قارئین کی جانب سے برسوں تک ملنے والی محبتوں کا شکر گزار ہوں، مستقبل قریب میں میرا لکھنے لکھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے بلکہ میں میڈیا سے بریک لینے کا سوچ رہا ہوں۔‘
خیال رہے کہ سرل المیڈا کو اس وقت بین الاقوامی شہرت ملی تھی جب انہوں نے 6 اکتوبر 2016 کو روزنامہ ڈان میں سول اور فوجی قیادت میں غیر ریاستی عناصر یا کالعدم تنظیموں کے معاملے پر اختلاف کا ذکر کیا تھا ۔
سرل المیڈا اس وقت بھی عالمی میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے جب انہوں نے الیکشن 2018 سے پہلے مئی کے مہینے میں ملتان ایئر پورٹ پر میاں نواز شریف کا انٹرویو کیا تھا۔ اس انٹرویو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے پیچھے پاکستان میں متحرک کالعدم تنظیموں کا ہاتھ تھا۔
نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں غیر ریاستی عناصر کو سرحد پار کرکے ممبئی میں ڈیڑھ سو افراد کو قتل کرنے کی اجازت دینی چاہیے تھی؟ اس بات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے کہ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کیوں مکمل نہیں ہو رہی۔