حافظ سمیع اللہ آفاقی
محفلین
چند دن پہلے ایک دوست نے ایک مسئلہ پیش کیا کہ میرے پی سی میں کارل ڈرا 15 انسٹال نہیں ہورہا (واضح رہے کہ ان کے گھر میں انٹر نیٹ کنکشن نہیں ہے) ان کے اصرار پر میں ان کے گھر گیا اور خود انسٹال کرنے کی کوشش کی۔ انسٹالیشن کے ابتدائی مرحلہ میں ہی بتایا گیا کہ اس کمپیوٹر میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال نہیں ہے، لہٰذا پہلے اسے انسٹال کرنا ہوگا اور نیکسٹ کی بٹن پر کلک کرنے سے اس نے ڈاؤن لوڈنگ شروع کردی لیکن انٹر نیٹ کنکشن نہ ہونے کی بناء پر کارل ڈرا نے بغیر ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے آگے بڑھنے سے انکار کردیا۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک ڈاؤن لوڈ کرکے لاتا ہوں، اس کے بعد مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بعد ازاں متعدد ڈاٹ نیٹ فریم ورک ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنے کی کوشش کی اس ضمن میں محترم ابرار حسین صاحب کا بتایا ہوا پوسٹ کے آخر میں درج کیے گئے ایڈریس والا بھی ڈاؤن لوڈ کیامگر ہر ڈاٹ نیٹ فریم ورک (باوجود مکمل سوفٹ وئیر ہونے کے) نیٹ کنشن مانگتا ہے کہ کچھ فائلیں مزید ڈاؤن لوڈ کرنی ہیں اور کنکشن نہ ہونے کی بناء پر اگلے مرحلہ تک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ میں ان کا کمپیوٹر اٹھاکر اپنے گھر لے آؤں اور وہاں انسٹالیشن کرلوں لیکن ان کے گھر سے میرے گھر تک فاصلہ بہت زیادہ ہے اور لانے لے جانے میں کافی دشواری ہوگی۔ دوسرا حل یہ ہے کہ مجھے کسی ایسے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا لنک مل جائے جو مکمل طور پر سیٹ اپ فائل سے ہی انسٹال ہو اور نیٹ سے ڈاؤن لوڈنگ نہ مانگے۔ اگر کسی صاحب کو ایسا کوئی لنک معلوم ہو تو ازراہ کرم اس دھاگے میں ضرور بتائیں، اسسے مجھ جیسے بہتوں کا بھلا ہوگا۔
مدد کے لیے پیشگی شکریہ
والسلام
محترم ابرار صاحب کا بتایا گیا لنک درج ذیل ہے لیکن یہ بھی انسٹالیشن کے وقت ڈاؤن لوڈنگ مانگتا ہے:
ڈاٹ نیٹ کا 5۔3 فل ورژن :
http://download.microsoft.com/download/2/0/e/20e90413-712f-438c-988e-fdaa79a8ac3d/dotnetfx35.exe