ڈاکٹرطاہرالقادری کینیڈامیں محل بناکربیٹھےہیں پاکستان آکرفتویٰ دیں۔ مفتی منیب الرحمٰن

dxbgraphics

محفلین
2m4u24g.gif
 
مفتی رفیع عثمانی کی یہ عجیب منطق ہے کہ "قبائلیوں کے خون میں انتقام شامل ہیے اور وہ کسی فتوے کو نہیں مانیں گے"۔ ۔ ۔ حضرت آپ کا کام ہے کسی مسئلے پر شرعی نقطہء نظر کو واضح کرنا نہ کہ قبائلیوں کی جینیٹکس کے عذر پیش کرنا۔ ۔ ۔ اصل میں یہی لوگ ہیں جنہوں نے پہاڑوں میں رہنے والے اجڈ اور اکھڑ لوگوں کی برین واشنگ (بلکہ کنٹیمینیشن) کی ہے۔ اب کس منہ سے ان سے کہیں گے کہ نہیں نہیں ہمارا یہ تو مطلب نہیں تھا ۔کیونکہ انکے شاگرد زبان حال سے کہہ اٹھیں گے کہ :
جو زہر پی چکا ہوں تمہیں نے دیا مجھے
اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو​
میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو
 
dxbgraphics

محفلین
تو آپ کی نظر میں قبائیلیوں کو بے گھر کرنا جائز ہے۔ اور کیا یہ غلط ہے کہ انہوں نے حکومت سے مشرف دور کی غلط پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور آپ کا کیا خیال ہے کہ امریکہ نواز پالیسیاں ترک کر کے پاکستان میں امن بحال نہیں ہوسکتاہے۔کیا یہی قبائیلی سرحد کے محافظوں کا کردار ادا نہیں کررہے تھے؟کیا یہ کسی اور ملک کا حصہ ہیں اور ہمارے مسلمان بھائی نہیں ہیں۔ کیا ڈرون حملوں میں اور آئے دن اتحادی افواج کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے مسلمان نہیں۔ عراق اور افغانستان میں اب تک ہزاروں لاکھوں مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں کیا اس کے خلاف بھی حکومتی سطح پر احتجاج کی گیا۔

پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے اور آزادی کا نعرہ لگانے والے کیا ریاست کے اندر ریاست قائم کرنا نہیں؟
 
تھوڑا سا کچا ذہن، تھوڑا سا جاہل طالبان کے امیر کی تربیت اور پھر ہمارے علماء کا دوغلا پن، لیجئے خود کش حملہ آور تیار۔
 
پاکستان میں جتنی موج ان قبائلیوں کو ہے اور کسی کو نہیں۔ بھائی کون کہتا ہے کہ یہ بے گھر ہیں؟۔ ۔ ۔پورے ملک میں جہاں چاہیں یہ کاروبار کرتے ہیں، آپکے بڑے بڑے شہروں کی ٹرانسپورٹ پر انکی اجارہ داری ہے، کپڑے کی تجارت انکے قبضے میں ہے، لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ اب انکی ہے، اپنے علاقوں میں بجلی کے بل یہ نہیں دیتے، سمگلنگ اور اغواء برائے تاوان انکا ذریعہ معاش رہا ہے، کوئی غیر قبائلی پاکستانی انکے علاقے میں جا نہیں سکتا، کاروبار نہیں کرسکتا اور یہ پورے پاکستان میں بلا روک ٹوک جہاں چاہیں دندناتے پھریں۔ ۔ ۔ ۔اور یارلوگ ہیں کہ انکو قرون اولی کے آئیڈیل مسلمان اور انکے قبائلی کلچر کو عین اسلام باور کروانے پر تلے ہوئے ہیں:)

ٰ
 
تھوڑی سی تفصیل بھی دے دیں :grin:
 
dxbgraphics

محفلین
تھوڑا سا کچا ذہن، تھوڑا سا جاہل طالبان کے امیر کی تربیت اور پھر ہمارے علماء کا دوغلا پن، لیجئے خود کش حملہ آور تیار۔

انیس بھائی آپ کے علماء کا پتہ نہیں۔ البتہ ہمارے علماء کسی بھی اسلام اور پاکستان دشمنی میں ملوث نہیں۔:rolleyes:
 
dxbgraphics

محفلین
تھوڑا سا کچا ذہن، تھوڑا سا جاہل طالبان کے امیر کی تربیت اور پھر ہمارے علماء کا دوغلا پن، لیجئے خود کش حملہ آور تیار۔

lahore.gif

اس بارے میں کیا کہیں گے کہ امریکی گاڑی کی تلاشی کیوں نہیں دی گئی۔ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں
 
arifkarim

معطل
تھوڑا سا کچا ذہن، تھوڑا سا جاہل طالبان کے امیر کی تربیت اور پھر ہمارے علماء کا دوغلا پن، لیجئے خود کش حملہ آور تیار۔

تھوڑا سا اسکول، تھوڑا سا میڈیا، اور چند ایک ویڈیو گیمز۔ لیجئے مغربی دہشت گرد فوجی تیار!
 
زیک

مسافر
lahore.gif

اس بارے میں کیا کہیں گے کہ امریکی گاڑی کی تلاشی کیوں نہیں دی گئی۔ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں

اگر آپ اسی بارے میں یہ خبر پڑھیں تو معلوم ہو گا کہ ان گاڑیوں میں سفارتی پاسپورٹ اور ویزہ والے تھے اور سفارتکاروں کو تو پارکنگ ٹکٹ تک نہیں دیا جا سکتا۔
 
dxbgraphics

محفلین
زیک بھائی ٹھیک ہے کہ ان کو پارکنگ ٹکٹ تک نہیں دیا جاسکتا لیکن ایک ملک کے اندر رہتے ہوئے اس ملک کے قانون کا احترام اور حکومتی اداروں کے اہلکاروں کو ان کے فرائض پورے کرے دیئے جانے چاہیئں۔ آپ نے جو لنک دی اس میں یہ بھی واضح ہے کہ انہوں نے گاڑی کو اندر سے لاک کر دیا۔ کیا امریکہ والے آسمان سے اترے ہیں۔ اگر وہ بلو ویزے پر ہوں یا کوئی بھی۔ قانون کا احترام سب پر واجبب ہے۔ جب پاکستان کے وزیر داخلہ کو امریکہ میں قانون کی خلاف ورزی پر چالان کیا جاسکتا ہے تو یہاں بھی ان سے قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیئے۔ اور کونسلیٹ والوں کو وہاں کیا کام پڑ گیا تھا۔جو وہاں‌پر جانکلے
 
ساجد

محفلین
تھوڑا سا کچا ذہن، تھوڑا سا جاہل طالبان کے امیر کی تربیت اور پھر ہمارے علماء کا دوغلا پن، لیجئے خود کش حملہ آور تیار۔
فاروقی صاحب ، چند افراد کی انفرادی غلطیوں کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اور یہ میں نہیں ہر وہ شخص کہتا ہے جو معاملات کو انصاف سے دیکھتا ہے۔
میں جب بھی مغربی میڈیا، ان کے تجزیہ کاروں سیاست دانوں اور خبر نویسوں کے اظہار بیان پہ تھوڑی توجہ مرکوز کرتا ہوں تو مجھے یہ ماننا پڑتا ہے کہ یہ لوگ اپنی بات کے لئیے پہلے ایسا پس منظر ضرور تیار کرتے ہیں کہ اس کی بنیاد پہ کہی گئی ہر بات پڑھنے والوں کو ماننے کے لئیے مجبور کیا جا سکے۔ اس کے لئیے یہ لوگ اصطلاحات بھی اس قسم کی وضع کرتے ہیں کہ یہ چیز ایک فیم کی شکل اختیار کر جائے۔ اور جو کوئی بھی ان سے اختلاف کرنے کی جرآت کرے اسے انہی اصطلاحات کے ہیر پھیر میں ایسا الجھا دیتے ہیں کہ ورچوئل ہپٹانزم کا سا سماں پیدا ہو جاتا ہے۔ اور یوں اختلافی نقطہ نظر کو محدود کرنے کا سائنسی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
9/11 ، ویپنز آف میس ڈسٹرکشن ، القاعدہ ، ٹیررازم ، شدت پسند اسلام ، نیو ورلڈ آرڈر، الائیڈ فورسز جیسی اصطلاحات کی مغربی میڈیا پر بھرمار اس کی مثالیں ہیں۔ غور کیجئیے کہ ان میں سے ہر لفظ (اصطلاح) کی تہہ میں خیالات اور نظریات کے اختلاف اور بحث کا ایک سمندر پنہاں ہے۔
آپ کی پاکستان سے محبت اور اخلاص کا میں معترف ہوں لیکن خیال رکھا کیجئیے کہ بعض الفاظ کے بے محل استعمال سے ہم اپنی بات کا مطلب کھو دیتے ہیں۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
بھائی کیا کوئی بے گناہ ٹارچر کے بعد ایجنسیوں سے محبت کرے گا یا نفرت ؟
نا کوئی ثبوت نہ کوئی گواہ نہ کوئی جرم لیبل دہشت گرد ؟
بیٹا ، بھائی،رشتہ دار بغیر پوچھے غائب نا تھاندار کو پتہ نہ تحصیل دار کو پتہ نہ جج اور وکیل کو پتہ ؟ تو دلاسہ کون دے گا ؟ یہی دہشت گرد گروپ ؟
بھائی فکر نہ کریں اپنے ہی آفس میں بیٹھ جائیں کی دبائیں اور ورچول دنیا ہی میں رہے وہی پر اپنے خوشی اور غم کا اظہار کریں

میدان جانیں اور مجاہد جانیں

واجد حسین ( شہید انشاء اللہ )
یا اللہ جب زندگی کا خاتمہ ہو تو مقبول شہادت دیں جو تیرے دربار میں قبول ہوں چاہیں دنیا اسے کچھ بھی کہیں

اللہ اکبر کبیرا
 
Top