محمدکامران اختر
محفلین
- ایم فل کی اسائنمنٹ کے سلسلے میں "ڈاکٹر افتخاراحمد صدیقی" کا مدلل تعارف ضرورت ہے ۔ تاہم تاحال ان کی تاریخ پیدائش و وفات کےعلاوہ کچھ تلاش نہ کر پایا۔ اگر کوئی صاحبِ علم مدد کر دے تو نوازش ہوگی
اللہ پاک آپ کو تعلیمی میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ ویسے 'مدلل تعارف' کی اصطلاح پہلی بار پڑھی ہے۔ تابش بھائی نے آپ کو اہم معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ ہم بھی اپنا مقدور بھر حصہ ڈالے دیتے ہیں۔
- ایم فل کی اسائنمنٹ کے سلسلے میں "ڈاکٹر افتحار احمد صدیقی" کا مدلل تعارف ضرورت ہے ۔ تاہم تاحال ان کی تاریخ پیدائش و وفات کےعلاوہ کچھ تلاش نہ کر پایا۔ اگر کوئی صاحبِ علم مدد کر دے تو نوازش ہوگی
جزاک اللہ محترم۔ ابھی تو تھیسز کی نوبت نہیں آئی ۔ محض اسائنمنٹ دی گئی ہے۔ آپ نے بنیادی اور قیمتی معلومات فراہم کی ہیں ۔ بہت شکریہایک اور انفارمیشن یہ ملی ہے۔ قطرے قطرے سے دریا بن ہی جائے گا۔
ویسے تھیسس کے لیے لائبریریز کی خاک چھانیں تو زیادہ مواد مل سکتا ہے۔
مولوی نذیر احمد دہلوی:احوال و آثار :پی ایچ ڈی مقالہ
سید وقار عظیم :نگراں
1967 :سال
پنجاب یونیورسٹی. لاہور :یونیورسٹی
مدلل تعارف کی اصطلاح "بحوالہ تعارف" کے متبادل طور پر استعمال کی۔ آپ نے معلومات فراہم کی ہیں ان کا شکریہاللہ پاک آپ کو تعلیمی میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ ویسے 'مدلل تعارف' کی اصطلاح پہلی بار پڑھی ہے۔ تابش بھائی نے آپ کو اہم معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ ہم بھی اپنا مقدور بھر حصہ ڈالے دیتے ہیں۔
ان کی تصنیف و تالیف کردہ چند کتب کے نام یوں ہیں:
پیدائش: سلطان پور (ہندوستان) 1917ء
- موعظہ حسنہ
- شدزات اقبال
- کلام حکیم
- مولوی نذیر احمد دہلوی
- فسانہء مبتلا
- جواہر حالی
- عروجِ اقبال
وفات: لاہور (پاکستان) 2000ء
کامران بھائی! وضاحت کے لیے شکریہ! یہاں آتے جاتے رہا کیجیے۔ امید ہے، جلد ہی مزید مواد بھی دستیاب ہو جائے گا۔مدلل تعارف کی اصطلاح "بحوالہ تعارف" کے متبادل طور پر استعمال کی۔ آپ نے معلومات فراہم کی ہیں ان کا شکریہ
راہنمائی کا شکریہ سر لیکن مذکورہ مقالہ ڈاون لوڈ نہیں ہو رہا۔ پاس ورڈ اور یوزر نام درکار ہےویسے اگر آپ کو ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی صاحب پر تفصیلی مواد درکار ہے تو ان کی ادبی خدمات پر محترمہ ریحانہ کوثر کے پی ایچ ڈی مقالے سے رجوع کریں۔ انہوں نے 2017ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے اس موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ کچھ تعارف درج ذیل ربط پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ مقالہ آن لائن بھی دستیاب ہے تاہم ہمارے پاس پاس ورڈ موجود نہیں ہے۔ ایچ ای سی یا کسی ریسرچ اسکالر سے معاونت لینا ہو گی۔
مقالے کا ربط
آپ اپنی یونیورسٹی کی لائبریری سے معلوم کریں، ان کا یوزر ہونا چاہیے۔راہنمائی کا شکریہ سر لیکن مذکورہ مقالہ ڈاون لوڈ نہیں ہو رہا۔ پاس ورڈ اور یوزر نام درکار ہے