ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتابیں

قسیم حیدر

محفلین
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتابیں انگریزی میں آن لائن موجود ہیں۔ کاپی رائٹ سے آزاد ہیں۔ کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کہ ان کا اردو میں ترجمہ کیا جا چکا ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو اس کام کو شروع کر دیا جائے۔ Replies To The Most Common Questions Asked By Non-muslims نامی کتاب کا ترجمہ اگر موجود نہیں تو میں اسے شروع کر سکتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی ضرور کریں ترجمہ، بہت اچھی بات ہے۔ میری مدد کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک حکم کریں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
پہلے یہ یقینی طور پر معلوم کرنا ہے کہ ان کتابوں کے تراجم پہلے ہو چکے ہیں یا نہیں ورنہ تحصیل حاصل والی بات ہو گی۔
 

دوست

محفلین
جس کتاب کی آپ بات کررہے ہیں اس کا ترجمہ تو دستیاب ہے ادھر۔ کئی چھوٹی چھوٹی کتابیں ہیں جو دستیاب ہیں اردو میں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
جس کتاب کی آپ بات کررہے ہیں اس کا ترجمہ تو دستیاب ہے ادھر۔ کئی چھوٹی چھوٹی کتابیں ہیں جو دستیاب ہیں اردو میں۔
آن لائن ہے یا کتابی شکل میں؟ ڈاکٹر ذاکر نے ادھر ریاض میں بتایا تھا کہ ان کی ساری کتابیں کاپی رائیٹ سے آزاد ہیں اور دعوت کے لیے شائع کی جا سکتی ہیں۔ترجمہ شدہ کتابوں کی فہرست کہیں سے مل جائے تو پہلے انہیں برقیا لیا جائے۔
 

دوست

محفلین
کتب کی شکل میں آنلائن تو نہیں ابھی۔ میں آج پتا کرتا ہوں۔ پھر جو ملیں انھیں لا کر سکین کرتا ہوں۔
انشاءاللہ ایک دو دن تک مل جائیں گی۔
وسلام
 

دوست

محفلین
یہ اس کے شروع کے تین صفحات ہیں۔ ترجمہ کاپی رائٹ‌ سے آزاد نہیں۔ لیکن مجھے پرواہ نہیں۔ ;)
11001cf0.jpg

11002to2.jpg

11003kn6.jpg

دوسرا حصہ
۔ کچھ بڑا ہے اٹھارہ میگا بائٹ ‌کا۔
پہلا حصہ
مذاہب عالم میں تصور خدا
 

دوست

محفلین
آزاد نہیں تو نہ ہوا کرے۔ ایسی چیزیں پبلک ڈومین میں‌ہونی چاہئیں۔ محفل پر اعتراض‌ہو تو بلاگ سپاٹ پر ایک بلاگ بنا کر وہاں رکھ دیں گے۔ اصل متن کاپی رائٹ سے آزاد ہے تو یہ مامے لگتے ہیں اس کو پابند کرنے کے۔ یہ کوئی کمرشل تحریر نہیں۔ ایسی کتابیں مفت اور آزاد ہونی چاہیئں۔
 

دوست

محفلین
یہ اصل میں کتابچے ہیں۔ کوئی بھی سو روپے سے زیادہ قیمت کا نہیں۔ میرے خیال سے اس قسم کی کتابیں مفت ہونی چاہئیں۔ خیر اب تو ارادہ بن گیا ہے کہ ان ساری کتب کو سکین کردوں۔ احباب مل ملا کر انھیں ٹائپ کرلیں گے۔ گوشت خوری بھی حاضر ہے۔ اس کتابچے میں ذاکر نائیک اور ایک ہندو سبزی خور کا مناظرہ ہے۔ پڑھنے میں دلچسپ چیز ہے۔ فائل سائز اٹھارہ میگا بائٹ صرف ایک سو چار صفحات ہیں ایک ہی بندہ اس کو لکھ سکتا ہے اس لیے زیادہ حصے نہیں کیے۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی اگر Jpg کی بجائے Png ایکسٹنشن پر اور کم ریزولویشن رکھ کر سکین کریں تو فائل سائز اور چھوٹا ہو جائے گا۔ 104 صفحے 18 میگا بائٹ بہت زیادہ ہے۔
 

دوست

محفلین
میں کوشش کرتا ہوں اگلی ایسے ہی سکین کروں۔ تین اور ہیں ابھی۔ ریزولوشن کم سے نظر تو آجائے گا کافی موٹا لکھا ہوا ہے اردو میں۔
رہنمائی کا شکریہ۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے گرے سکیل پر جے پی جی فارمیٹ میں ریزولیوشن سو رکھ کر سکیننگ کی ہے۔ تمام متن بالکل درست اور سو صفحات تین سے پانچ ایم بی تک آ جاتے ہیں۔ میرے مشاہدے میں پی این جی نسبتاً بڑے سائز کی فائلز بناتا ہے :(
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میرا تجربہ بلیک اینڈ وائٹ اور پی این جی ایکسٹنشن پر گرئے سکیل سے چھوٹی فائل بناتا ہے۔
یہ میں آئے دن بناتا رہتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
پی این جی تو پانچ میگا بائٹ تک پہنچ گئی۔ :rolleyes:
اس کو جے پی جی میں بدل کر پی ڈی ایف بناؤں گا اب۔
وسلام
 

دوست

محفلین
پی این جی بلیک اینڈ وائٹ پر پڑھتا تھوڑا سا مشکل ہوجاتا ہے۔ گرے سکیل ٹھیک رہتا ہے۔ اس میں واقعی سائز بہت تھوڑا رہ جاتا ہے سو کلو بائٹ سے بھی کم۔ لیکن گرے سکیل میں 100 ڈی پی آئی جے پی جی فارمیٹ میں 400 کلو بائٹ کے احاطے میں فائل بن جاتی ہے جو کہ سکین کی ہوئی امیج بھی لگتی ہے۔ پی این جی میں اسی کنفگریشن پر میگابائٹس میں سائز چلا جاتا ہے۔
خیر یہ دو مزید لیجیے۔
اسلام میں خواتین کے حقوق جدید یا فرسودہ؟
اسلام دہشت گردی یا عالمی بھائی چارہ
 
آزاد نہیں تو نہ ہوا کرے۔ ایسی چیزیں پبلک ڈومین میں‌ہونی چاہئیں۔ محفل پر اعتراض‌ہو تو بلاگ سپاٹ پر ایک بلاگ بنا کر وہاں رکھ دیں گے۔ اصل متن کاپی رائٹ سے آزاد ہے تو یہ مامے لگتے ہیں اس کو پابند کرنے کے۔ یہ کوئی کمرشل تحریر نہیں۔ ایسی کتابیں مفت اور آزاد ہونی چاہیئں۔

میرا خیال ہے کہ محفل پر کسی کو اعتراض نہ ہوگا۔
اگر کچھ دقت ہو تو میری ویب سائٹ حاضر ہے۔ پی ڈی ایف اور ٹیکسٹ دونوں‌طرح‌سے اپلوڈ کرسکتا ہوں۔
ویسے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتابوں‌کا کورین زبان میں ترجمہ کرنے کے سلسلے میں‌ائی ار ایف سے بات ہوئی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کاپی رائیٹ کی کوئی پابندی نہیں۔ بے شک کسی بھی زبان میں‌ترجمہ کرکے شائع کریں۔ ابھی تک ان کی اس کتاب کا ترجمہ ہوچکا ہے اور عنقریب چھپنے والا ہے انشاللہ۔
 
Top