ڈاکٹر رفعت انصاری - ایک قابل فخر پاکستانی

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب!
کیا کسی پاکستانی سائنسی رسالے کو یہ توفیق نہیں کہ ان کے کام کا تعارف کروا سکے۔
گلوبل سائنس والے کدھر ہیں۔
 
اظہرالحق

محفلین
الف نظامی نے کہا:
بہت خوب!
کیا کسی پاکستانی سائنسی رسالے کو یہ توفیق نہیں کہ ان کے کام کا تعارف کروا سکے۔
گلوبل سائنس والے کدھر ہیں۔

نظامی صاحب پاکستان میں صرف ایک مستند سائنسی میگزین تھا سائنس ڈائجسٹ جو صرف ایک شخص کی کاوشوں سے چل رہا تھا ، اس نے نوید زبیری سے لیکر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی تک سب کا تعارف کروایا تھا ، مگر اس رسالے کو بند “ہونا“ پڑا ۔ ۔ میں خود سلیم الزماں صدیقی ٹرسٹ سے انعام یافتہ ہوں ، میں نے جو کچھ دیکھا ہے اور جن جن لوگوں سے ملا ہوں انکو یاد کر کہ ہی دل خون کے آنسو روتا ہے ، وہ گلیکٹیکا والے ہوں یا پاک نیٹ والے ، یا وہ پاکستانی جنہوں نے ڈیٹا پروٹیکشن کی بنیاد رکھی ، یا پھر مائکرو سافٹ ورڈ کے بنانے والے پاکستانی کس کس کی بات کروں ۔ ۔ ہمارے اصل ہیرو یہ ہیں مگر ۔ ۔ ۔ جانتا کون ہے اور کون جاننا چاہتا ہے ، آپ خود دیکھو کہ میری اس پوسٹ کا جواب آج کتنے عرصے بعد ملا ہے ؟؟؟؟؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اظہرالحق، آپ ضرور لکھیں، جو ہمارے ہیرو ہیں ان کا تعارف اور ان کے بارے میں خاص طور پر ان کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے لکھیں۔ اگر آپ کو اپنی تحریر کا ویسا ریسپانس نہیں مل سکے جو آپ توقع کریں تب بھی کبھی بھی اپنی کسی نیک کوشش کو دوسروں کی دلچسپی سے مشروط نہیں کریں، اپنی کوشش جاری رکھیں۔
 
اظہرالحق

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:

شگفتہ جی میں لکھتا رہتا ہوں، مگر ان دنوں میں موجودہ حالات کی وجہ سے کافی زیادہ ایفیکٹیو ہوں ۔۔ ۔ اللہ ہم پر اپنا رحم کرے (آمین)
 
najmi

محفلین
گلوبل سائنس کی پیسائش اور لڑکپن میرے سامنے کی بات ہے۔

اس دور میں ایک یک کالمی خبر چھپی تھی جس میں سنٹرل ہیٹنگ میں نئی پراگریس کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تھا۔

مگر بصد معذرت۔۔۔ جس قسم کے کاموں کو ہم بڑھا چڑھا کر اخباروں میں پیش کرتے ہیں وہ سوائے بکواس کے کچھ نہیں۔ جبکہ اصل ہیروز اس دوران انتھک محنت میں جتے ہوتے ہیں۔
 
Top