تاسف ڈاکٹر ریحان انصاری انتقال فرما گئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محفل کے رکن، معروف نستعلیق فونٹ فیض نستعلیق کے خالق، پیشہ ورانہ طور پر ڈاکٹر اور عمدہ خطاط محترم ڈاکٹر ریحان انصاری آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں۔
مرحوم کی اردو رسم الخط کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون !

اللہ رب العزت اُن کی کامل مغفرت فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 
received-789971558008733.jpg
 
تابش بھائی اچانک ریحان بھائی کے انتقال کی خبراردو محفل فورم کے لیےکسی سانحے سےکم نہیں ۔چند دنوں میں دو علمی قابل قدر شخصیات کا چلے جانا ہم محفلین کے لیے بہت غمناک ہے ۔
اللہ کریم مرحوم کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائیں اور ان کے لیے آنے والی منازل میں آسانیاں پید افرمائیں ۔آمین
 

جان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔
 
کل ایک گروپ میں ڈاکٹر صاحب کی ایک پوسٹ۔

پوروورِم Porvorim گوا میں SCERT- Govt of Goa کی جانب سے منعقدہ چہار روزہ "آل گوا اردو ٹیچرس ٹریننگ ورکشاپ" (7 جنوری تا 10 جنوری 2019) میں دو دنوں تک "ریسورس پرسن ان اردو ہینڈرائٹنگ اینڈ کیلیگرافی فور ٹیچرس" کی حیثیت سے شرکت کا موقع ملا۔ ایک روز قبل اس ورکشاپ سے برادرم Hamid Iqbal Siddiqui نے بھی شرکت کرکے اردو کی مختلف اصنافِ ادب کا تعارف اور ان کی تدریس کے لوازمات پر گفتگو اور رہنمائی کی تھی۔ ورکشاپ کے انعقاد کے لیے حکومتِ ہند، حکومتِ ریاستِ گوا کے علاوہ ڈائرکٹر SCERT Goa محترم ڈاکٹر پردھان سر، ان کے معاون محترم جوشی سر کے پرخلوص اور بے مثال تعاون سے دلی مسرت حاصل ہوئی۔ اس ورکشاپ کے روح رواں شرافت حسین قاسمی اور عمر موکاشی سر نیز ان کے معاونین ریاض احمد سر، عمران انعامدار سر، نور محمد قاسمی سر کے علاوہ اسما مس نیز دیگر اساتذہ کا باہمی تال میل، خلوص و جذبہ انتہائی متاثر کن اور فاتحِ دل رہا۔ ریاست گوا کے تمام اضلاع سے تقریبا چالیس اساتذہ کا روزانہ طول طویل سفر کرکے صبح تا شام حاضر رہنا اور پروگرام میں یکسوئی سے شریک رہنا اردع کی تدریس کے تئیں ان کے خلوص کا مظہر ہے۔ ہمارے احباب و اقربا میں سے جنھوں نے بھی گوا میں منعقدہ اس پروگرام سے متعلق سنا تو ایک ہی تاثر تھا کہ "یا حیرت! کیا گوا میں بھی اردو اور اردو کی تدریس کا کام ہو رہا ہے؟؟؟"۔۔۔ خود ہمیں جب دعوت دی گئی تھی تو اپنا اندازہ بھی تذبذب کا شکار تھا۔ پروگرام میں شرکت ست محسوس ہوا کہ یہ اردو کی ایک نئی بستی بسنے والی ہے۔ بہر حال امید ہے کہ ان اردو اساتذہ اور اسکولوں کی کوششیں ثمرآور ہوں گی اور اردو ریاست گوا کے گھروں میں آباد و شاد ہوگی۔
 
محفل کے رکن، معروف نستعلیق فونٹ فیض نستعلیق کے خالق، پیشہ ورانہ طور پر ڈاکٹر اور عمدہ خطاط محترم ڈاکٹر ریحان انصاری آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں۔
مرحوم کی اردو رسم الخط کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
انا للہ و انا الیہ راجعون
رب مغفرت کرے اور ان کی منزلیں آسان کرے ۔لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top