تعارف ڈاکٹر ریحان انصاری

الف عین

لائبریرین
واہ جناب بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔ فیض نستعلیق کے خالق کو تو بہت پہلے یہاں۔ 'کلک رنجہ' کرنا تھا۔ بہر حال دیر سے سہی میں اعجاز عبید آپ کا استقبال کرتا ہوں
 
خوش آمدید:)
آپ صرف اسناد اور اعزازت بتانے آئے ہیں ؟
جی نہیں۔ وہ تو بس اپنا تعارف کرا رہے ہیں۔ تعارف میں اسناد اور اعزازت بتانا عام بات ہے۔ فیض نستعلیق کا اصلی خالق اردومحفل پہ آگیا یہ تو خوشی کی بات ہے۔ ہو سکتا ہے کوئی نیا فونٹ بنا رہے ہوں، محفل پہ آگئے ہیں تو ہم محفلینز کو تو ضرور فائدہ ہوگا اس بات کا۔
 
ما شا اللہ۔ بہت خوب سر!
اپنی کم علمی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہاں اردو تحریر سے کیا مراد ہے؟ کیوں کہ اس سے متعلق بہت سے خیالات ذہن میں آ رہے ہیں۔ اہم بات یہ کہ آپ کا مقالہ لسانیات جیسے اہم موضوع سے بھی مناسبت رکھے گا اور یقینا آپ کے ذریعے بہت سے گوہر نایاب ہاتھ لگیں گے۔
محمد خرم یاسین صاحب، اردو تحریر سے مراد خطِ نستعلیق ہی ہے۔ کیونکہ اردو کو دیگر رسومِ خط میں بھی لکھا جاتا ہے حتیٰ کہ رومن میں بھی لیکن اردو کی شناخت نستعلیق سے ہی ہے۔ رہی بات کہ اردو زبان کی جائے پیدائش چونکہ ہندوستان ہے اس لیے اس میں فارسی حروف یا نستعلیق رسم الخط کے ساتھ ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے حروف کی شمولیت کس انداز میں ہوئی اس پر ایک تحقیق کی جانی ہے۔
 
ماشاءاللہ آپ کے بارے میں پڑھ کر حقیقتاََ بہت خوشی ہوئی۔امید ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اچھا سر لگے ہاتھوں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری پیاری اُردو کا بھارت میں کیا حال ہے؟ پاکستان میں تو اس بیچاری کا حال شروع سے ہی بے حال رہا ہے مگر پھر بھی یہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ایک روشن ستارے کی مانند کرنیں بکھیر رہی ہے۔
 
Top