سین خے
محفلین
اس کی وجہ یہ ہے کہ عامر لیاقت جیسا بھی ہے، اس کے پروگرام دیکھے جاتے ہیں، تو علماء کو اس کے پروگرام میں جا کر عوام کے سامنے اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ اگر علماء اس کا بائکاٹ کر دیں تو عامر لیاقت کا پروگرام رکے گا نہیں بلکہ اسے غلط بات عوام کے سامنے رکھنے کا موقع مل جائے گا۔
لئیق بھائی آپ کی بات بھی ٹھیک ہے پر عامر لیاقت manipulation کے اصول بہت اچھی طرح جانتے ہیں سارا مسئلہ ہی یہی ہے کہ قابل علماء کے موجود ہوتے ہوئے وہ اپنی زبان درازی سے اپنی پسند کی بات قوم تک پہچانے میں کامیاب ہیں۔
اب تو ہر چینل پر مذہبی شوز کئیے جاتے ہیں۔ علماء کے لئے بے انتہا پلیٹ فارمز میسر ہیں۔ ڈاکٹر اسرار احمد پر تک فتوے لگے ہیں۔ یہ صاحب تو کچھ بھی نہیں ہیں۔ ان صاحب کا بائیکاٹ ہونا بے انتہا ضروری ہے