تاسف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین چل بسے

دوست

محفلین
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم مغفرت فرمائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، روشن، ہوادار اور کشادہ کرے۔ اسے جنت کا باغ بنا دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ روز محشر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوائے۔
لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ اور انھیں مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے۔
آمین!
ثم آمین!
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور ہمیں مرنے سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق عطا کرے۔چرب زبانی اور ڈیڑھ ہشیاری سے محفوظ فرمائے۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
مرحوم کو آج منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا۔

مرنے کی وجوہات میں اختلاف تھا، کچھ کہہ رہے تھے کہ مرنے کی وجہ جاننے کےلیے پوسٹ مارٹم ہو گا، لیکن اہل خانہ نہیں مانے۔

مرحوم کا جنازہ ان کے بیٹے نے پڑھایا۔
 
Top