ڈاکٹر عامر لیاقت

جاسمن

لائبریرین
و
ڈاکٹر عامر کی دوپٹے کے بارے میں ایسی بات جسے سن کر آپ آگ بگولا ہوجائیں گے
02 جنوری 2016


لاہور( ویب ڈیسک) معروف ٹی وی کمپیئر اور مذہبی سکالر کے طور پر جانے جانیوالے ڈاکٹر عامر لیاقت کی ’مذہبی لیاقت‘ کا ایک اور ایسا پہلو اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی اور انہوں نے عورت اوردوپٹے کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ کوئی بھی ذی شعور انسان جو مذہب کی تعلیمات کے بارے میں تھوڑا بہت بھی علم رکھتا ہو اسے سیخ پا کرنے کیلئے کافی ہے۔

پروگرام کی میزبان کی جانب سے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اگرچہ بہت سے دیگر مہمان بھی اس پروگرام میں آتے رہتے ہیں تاہم آج ان کو ٹیم ممبرز کی طرف سے یہ کہا گیا کہ آج میزبان کو دوپٹے کی بھی کوئی پریشانی نہیں ہو گی جبکہ پروگرام میں آج معروف ’مذہبی سکالر ‘ عامر لیاقت تشریف لا رہے ہیں ۔ میزبان کی اس بات پر عامر لیاقت نے برجستہ جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ جس کے گلے میں اسلام اور رسول اللہؐ کی محبت کا ’پٹہ ‘ ہو اسے کسی دوپٹے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ جب عامر لیاقت نے کوئی متنازعہ بات کہی ہو اس سے قبل بھی ان کے اپنے ہی پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران پس پردہ گفتگوکی ویڈیوز منظر عام آنے پر ان کومختلف حلقوں سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
(یہاں وڈیو بھی دیکھی جا سکتی ہے)
http://dailypakistan.com.pk/entertainment/02-Jan-2016/315207
 

محمدظہیر

محفلین
غلطی ان کی ہے جو اس کا کردار اور اخلاق جاننے کے باوجود اسے آنکرنگ کا موقع دیتے ہیں۔ اس بندے کو تو مذہب سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ یہ کس قسم کا "ڈاکٹر" ہے. اور ڈگری کس یونیورسٹی سے ملی ہے.
کراچی سے دعوۃ اکیڈمی کے ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی تو پوچھنے پہ اُنہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے بی اے بھی نہیں کیا ہؤا۔ جبکہ کل کے ایک پروگرام میں موصوف اردو یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بارے میں بتا رہے تھے اور پی ایچ ڈی سے انکاری تھے۔ یہی ڈائریکٹروفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت چئیر کے ڈائریکٹر بھی رہ چُکے ہیں۔
 

باباجی

محفلین
میں تو کچھ غصے میں اس دھاگہ پر آیا کہ کس نے عامر لیاقت کے نام سے دھاگہ کھولا وہ بھی اسے ڈاکٹر پکارا
 

محمدظہیر

محفلین
یہ کوئی مذہبی پروگرام نہیں ہے اور ان موصوف کی تو یہ علامت ہے جب بھی منہ کھولا ہے کوئی نہ کوئی فساد ہی کھڑا کیا ہے
آپ سے متفق ہوں۔ میری معلومات کے مطابق یہ بندہ مذہبی پروگرام میں آنکرنگ کرتا ہے۔ میں جڑ کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ اس طرح کے بندے آخر آئنکرنگ کے لیے کیوں لائے جاتے ہیں۔
کچھ سرمایہ دار غیر نظریاتی ہوجاتے ہیں
مذہب کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنانا انتہائی قبیح حرکت ہے
 

سارہ خان

محفلین
آپ سے متفق ہوں۔ میری معلومات کے مطابق یہ بندہ مذہبی پروگرام میں آنکرنگ کرتا ہے۔ میں جڑ کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ اس طرح کے بندے آخر آئنکرنگ کے لیے کیوں لائے جاتے ہیں۔

مذہب کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنانا انتہائی قبیح حرکت ہے
اتنے سارے علماء جو اس کے پروگرام میں آتے ہیں کبھی اعتراض کیا کہ مذہب کے نام پر کیے جانے والے اس طرح کے پروگرام غلط ہیں ۔۔۔ ؟
 

جاسمن

لائبریرین
میں جڑ کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ اس طرح کے بندے آخر آئنکرنگ کے لیے کیوں لائے جاتے ہیں۔
الہلال! آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ میڈیا ایسے لوگ کیوں آگے لاتا ہے۔۔۔یہ موصوف غضب کے اداکار ہیں۔ اور اِسی بنیاد پہ آگے آئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
الہلال! آپ بھی کمال کرت ہیں۔ میڈیا ایسے لوگ کیوں آگے لاتا ہے۔۔۔یہ موصوف غضب کے اداکار ہیں۔ اور اِسی بنیاد پہ آگے آئے ہیں۔
آپ ٹی وی چینل کے سی ای او ہوں اور آپ کے پاس یہ غضب کی اداکاری دکھائے تو کیا آپ اسے اپنے چینل پر کام کرنے دیں گی؟
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ کئی میڈیا پرسنز ایک عرصہ سے مذہب مخالف افکار کا بازار گرم رکھنے کیلیے کوشاں ہیں۔ ایسی خرافات اگلنے میں حسن نثار صاحب سب سے آگے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت یا پردہ دے
 

محمدظہیر

محفلین
اتنے سارے علماء جو اس کے پروگرام میں آتے ہیں کبھی اعتراض کیا کہ مذہب کے نام پر کیے جانے والے اس طرح کے پروگرام غلط ہیں ۔۔۔ ؟
اگر میں کہوں کہ مل کر قرآن پڑھتے ہیں اس کے جو پیسے ملیں گے آدھے آدھے باٹ لیں گے تو آپ کو اخلاقاً درست لگے گا یا غلط؟
یہ ٹی وی چینل والے اسی طرح پیسے کما رہے ہیں. اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کی اصلاح ہو رہی ہے تو مذہبی رہنما کیوں کچھ کہیں گے
 
Top