ڈاکٹر عامر لیاقت

سارہ خان

محفلین
اگر میں کہوں کہ مل کر قرآن پڑھتے ہیں اس کے جو پیسے ملیں گے آدھے آدھے باٹ لیں گے تو آپ کو اخلاقاً درست لگے گا یا غلط؟
یہ ٹی وی چینل والے اسی طرح پیسے کما رہے ہیں. اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کی اصلاح ہو رہی ہے تو مذہبی رہنما کیوں کچھ کہیں گے
قرآن پڑھنے کے بھی کہیں پیسے ملتے ہیں ؟
اصلاح کہاں سے ہو رہی ہے ؟
آپ ایک دینی بات بتاتے ہیں اور اس ہی وقت اس کے الٹ پروگرام میں کچھ ہوتا نظر آتا ہے ۔۔
مثال کے طور پر ایک پروگرام میں عامر لیاقت جناب بی بی سیدہ فاطمہ کی پاکیزگی بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ پردے کے معاملے میں ان کا یہ حال تھا کہ انہوں نے وصیت کی کہ میرا جنازہ رات کے اندھیرے میں اٹھایا جائے تا کہ کسی غیر مرد کی نظر نہ پڑے ۔۔۔ سن کے بہت اچھی لگی یہ بات ۔۔
لیکن کچھ ہی دیر بعد اگلے سیگمینٹ میں عامر لیاقت خواتین کے درمیان ان س ہنسی مذاق کرتے نظر آئے کسی خاتون کے کپڑوں کی تعریف کی ۔۔۔
جب قول و فعل میں اتنا تضاد نظر آئے تو اصلاح کہاں سے ہوگی ؟
ویسے تو میں دیکھتی نہیں اس کے پروگرام لیکن غلطی سے کبھی نظر پڑ جائے تو کچھ نہ کچھ قابل اعتراض بات ہی نظر آتی ۔۔
 
Top