ڈاکٹر عبدالسلام، پروفیسر ہود بھائی اور ایٹم بم!

arifkarim

معطل
نیٹ گردی کے دوران حال ہی میں پروفیسر ہود بھائی کے ڈاکٹر عبدالسلام کے بارہ میں تاثرات و خیالات جاننے کا اتفاق ہوا۔ مجھے یہ جان کر بہت حیرت ہو ئی کہ دیگر پاکستانی سائنسدانوں کے مقابلہ میں پروفیسرہودبھائی نہ صرف ڈاکٹر صاحب کی طبیعاتی کارناموں کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ انہیں پاکستانی نیوکلئیر پروگرم کا جد امجد بھی سمجھتے ہیں۔ ذیل میں اس ضمن میں دو دستاویزی فلمیں موجود ہیں۔ پہلی اردو میں ہے جو سنہ 1996 میں پی ٹی وی کے توسط سے پروفیسر صاحب نے بنائی۔ اسمیں ڈاکٹر صاحب خود بھی موجود ہیں۔ دوسری انگریزی میں ہے جو ہود بھائی نے حال ہی میں ریلیز کی ہے:
محمد سعد فاتح زہیر عبّاس زیک عثمان حمیر یوسف
 
زہیر عبّاس

محفلین
قابل آدمی کی عزت اس کی علمی قابلیت سے جانچی جاتی ہے نہ کہ اس کے مذہبی افکار سے۔ ویسے میں نے گلوبل سائنس میں ایک مضمون پڑھا تھا جس میں علیم احمد صاحب نے ذکر کیا تھا کہ ضیاء الحق صاحب نے مذہبی ہونے کے باوجود ڈاکٹر صاحب کو کافی عزت و احترام دی تھی۔
 
وہ تو ضیاء مرحوم کی مجبوری تھی۔ آخر کو ملک کی سلامتی کا سوال تھا۔ بہرحال یہ مجبوری اسے انکی کمیونیٹی کیخلاف آرڈیننس 20 لاگو کرنے سے نہ روک سکی۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
وہ تو ضیاء مرحوم کی مجبوری تھی۔ آخر کو ملک کی سلامتی کا سوال تھا۔ بہرحال یہ مجبوری اسے انکی کمیونیٹی کیخلاف آرڈیننس 20 لاگو کرنے سے نہ روک سکی۔
جی ان کو امیر المومنین بننے کا بھی تو شوق تھا۔ اس شوق کو بھی تو پورا کرنا تھا۔
 
arifkarim

معطل
یہ آرڈیننس 20 کیا ہے؟
آرڈیننس 20 ایک قانونی آرڈیننس ہے جو جنرل ضیاء الحق کی سربراہی میں حکومتِ پاکستان نے پارلیمان پاکستان میں پیش کیا جس میں واضح طور پر یہ قانون بنایا گیا ہے کہ قادیانیوں کیلئے اسلام یا مسلمان کا لفظ استعمال کرنا جرم ہے اور قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اس آرڈیننس کے بعد پاکستان میں قادیانیوں کا شمار غیرمسلموں میں ہوتا ہے۔
https://ur.wikipedia.org/wiki/آرڈیننس_20
 
بالکل۔ اس آرڈیننس کے بعد قادیانیوں کے علاوہ باقی تمام پاکستانی سرکاری مسلمان بن گئے :)
مسلمان تو انسان اللہ کے حضور ہوتا ہے۔ سرکار کے حضور نہیں۔ اور اللہ تعالی کسی ایسے کو مسلمان ماننے کو تیار نہیں جو کسی غیر نبی کو نبی مانتا ہو۔ یہ ایک بالکل واضح بات ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔
 
تو پھر یہ آرڈیننس بھی اللہ ہی کے حضور سے پاس کروالیتے۔ قانون ساز اسمبلی میں کونسا اللہ کے نمائندے بیٹھے ہوتے ہیں جنہوں نے اسے ضیاء کے دور میں پاس کیا تھا :)
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ تو ضیاء مرحوم کی مجبوری تھی۔ آخر کو ملک کی سلامتی کا سوال تھا۔ بہرحال یہ مجبوری اسے انکی کمیونیٹی کیخلاف آرڈیننس 20 لاگو کرنے سے نہ روک سکی۔

اپنی اتنی اچھی پوسٹ کو خود ہی متنازعہ بنا کر بات کا رخ موڑ دیا آپ نے۔
 
arifkarim

معطل
اپنی اتنی اچھی پوسٹ کو خود ہی متنازعہ بنا کر بات کا رخ موڑ دیا آپ نے۔
زہیر بھائی کی بات کی وضاحت کی تھی۔ موضوع کا رُخ ڈاکٹر عبدالسلام کی سائنسی تھیوری اور انکا پاکستانی جوہری پروگرام میں اہم کردار ہی ہے، انکا قادیانی ہونا نہیں۔
 
تو پھر یہ آرڈیننس بھی اللہ ہی کے حضور سے پاس کروالیتے۔ قانون ساز اسمبلی میں کونسا اللہ کے نمائندے بیٹھے ہوتے ہیں جنہوں نے اسے ضیاء کے دور میں پاس کیا تھا :)
اللہ تعالی نے تو اپنے احکام قرآن میں بیان کر دئیے ہیں۔ بندے ان کا نافذ کرنے کے لئے آرڈیننس جاری کرتے ہیں۔ جو بندوں کا فرض ہے۔
آپ کو اس قانون سے اتنی بیزاری کیوں ہے؟
 
کیونکہ اس قانون کے نفاذ کے بعد پاکستان کی سرکاری تاریخ سے قادیانیوں کی تمام تر کاوشوں کو دانستہ طور پر مٹایا گیا یا مسخ کر کے پیش کیا گیا۔ خواہ اس کمیونیٹی کے لوگوں نے ملک کیلئے کسی بھی شعبہ میں کوئی بھی بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہو، عام عوام تک اسکی درست حقائق کیساتھ رسائی نہیں ہونی دی جاتی۔
 
آپ کے پاس اس الزام کے کچھ شواہد ہیں؟ یا یہ محض الزامات ہیں؟ پاکستان میں اور بھی غیر مسلم کمیونیٹیز رہتی ہیں اور بڑے مقام تک پہنچی ہیں جسٹس رانا بھگوان داس اسکی ایک مثال ہیں۔
 
حمیر یوسف

محفلین
نیٹ گردی کے دوران حال ہی میں پروفیسر ہود بھائی کے ڈاکٹر عبدالسلام کے بارہ میں تاثرات و خیالات جاننے کا اتفاق ہوا۔ مجھے یہ جان کر بہت حیرت ہو ئی کہ دیگر پاکستانی سائنسدانوں کے مقابلہ میں پروفیسرہودبھائی نہ صرف ڈاکٹر صاحب کی طبیعاتی کارناموں کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ انہیں پاکستانی نیوکلئیر پروگرم کا جد امجد بھی سمجھتے ہیں۔ ذیل میں اس ضمن میں دو دستاویزی فلمیں موجود ہیں۔ پہلی اردو میں ہے جو سنہ 1996 میں پی ٹی وی کے توسط سے پروفیسر صاحب نے بنائی۔ اسمیں ڈاکٹر صاحب خود بھی موجود ہیں۔ دوسری انگریزی میں ہے جو ہود بھائی نے حال ہی میں ریلیز کی ہے:
محمد سعد فاتح زہیر عبّاس زیک عثمان حمیر یوسف

مختصرا یہ کہ سائنس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اور ڈاکٹر عبدالسلام بھلے قادیانی ہی ہوں، لیکن یہ مت بھولنا چاہئے کہ وہ ہی پاکستان کے اب تک واحد نوبل پرائز جیتنے والی ہستی ہیں
 
واحد تو نہ ہوئے ملالہ نے نہ صرف ان کی اجارہ داری توڑی ہے بلکہ نوبل انعام کا پول بھی کھولا ہے
 
arifkarim

معطل
واحد تو نہ ہوئے ملالہ نے نہ صرف ان کی اجارہ داری توڑی ہے بلکہ نوبل انعام کا پول بھی کھولا ہے
ڈاکٹر عبدالسلام سائنس کے میدان میں پہلے اور واحد پاکستانی ہیں جنہیں نوبیل انعام ملا۔ نوبیل انعام برائے امن کے علاوہ باقی تمام نوبیل انعامات اسویڈن دیتا ہے۔ امن کا انعام دینا ناروے کی ذمہ داری ہے جسکا پول آپکی مضحکہ خیز پوسٹ سے کھل چکا ہے :)
 
Top