تاسف ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔
 
جانی دوست

محفلین

فاخر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون !
اللہ تعالیٰ اپنے شایانِ شان اور اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، آمین ۔آج مملکت خداداد پاکستان اپنے ایک عظیم محسن سے محروم ہوگئی، پورا پاکستان حقیقی طور پر یتیم ہوگیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم و مغفور صرف پاکستان کے ہی اصلی ہیرو نہیں تھے؛ بلکہ پورے عالمِ اسلام کے بھی اصلی ہیرو تھے۔ ھمسایہ ملک کی جن شخصیات سے میں بہت ہی متأثر تھا، ان میں ڈاکٹر عبد القدیر خان صاحب سر فہرست تھے۔ میری پسندیدہ شخصیات میں، پیر مہر علی گولڑوی، مفتی تقی عثمانی مدظلہ،شیخ الحدیث سلیم اللہ خان رحمہ اللہ، فیض احمد فیض، ناصر کاظمی ،احمد فراز ، نصرت فتح علی خان، مہدی حسن ،حبیب جالبؔ، معین ا ختر وغیر ہ تھے۔ ان میں بس ایک عظیم علمی شخصیت مفتی تقی عثمانی صاحب بقید حیات ہیں، اللہ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ رکھے، آمین ۔
آج یہ محبوب ترین شخصیت ( ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب مرحوم و مغفور)بھی ہم سے جدا ہوگئی ، یقین نہیں آرہا ہے؛لیکن خدا کی مشیت پر راضی ہونا پڑتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے، اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ، آمین ۔
 
Top