ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پاکستان کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پاکستان کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر بہنوں کو مبارکباد۔ یہ ایک کامیاب تاریخی قدم ہے۔ ہماری بہنوں‌کے لئے مشعل راہ کے پاکستان میں عورتوں کا اعلی مقام حاصل کرنا ممکن ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
لیکن آپ نے اس مبارکباد کو ایمرجنسی کے زمرے میں کیوں ڈال دیا جبکہ وہ انتخابات میں منتخب ہو کر آئی تھیں۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ غلطی سے ایمرجنسی کے زمرے میں پوسٹ ہو گیا ہو، میں نے اسے سیاست کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
کل میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی دیکھ رہا تھا ۔ ایک رکنِ قومی اسمبلی نے ( جس کا نام یاد نہیں ) اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے سامنے ایک سجیشن رکھی کہ " جس طرح پی ٹی وی کو قومی اسمبلی میں آکر وہاں کی کاروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا حق ہے ۔ اسی طرح دیگر چینلوں کو بھی یہاں آکر قومی اسمبلی کی کاروائی دکھانے کا حق ملنا چاہیئے ۔ "
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نئی جمہوریت کا پہلا رنگ دکھاتے ہوئے اس بات کے جواب سے نہ صرف گریز کیا، بلکہ اس پر کسی قسم کے تبصرہ نہ کرتے ہوئے اگلے رکنِ اسمبلی کا نام لیکر اسے آگے آنے کا کہا ۔ دیکھئے اب اس نئی حکومت کے کون کون سے رنگ جمہوریت کے نام پر سامنے آتے ہیں ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
ق لیگ نے سپیکر کے لیے م ق م کے رکن کو نامزد کیا، بری طرح ہار گئے، اب وزیر اعظم کی نشست کے لیے بھی م ق م کے رکن کو ہی نامزد کریں گے اور ظاہر ہے کہ بری طرح ہاریں گے۔ ق لیگ کی اس سیاست پر تھوڑا سا تبصرہ کر دیں۔
 
Top