ڈاکٹر قدیر بلیک واٹر کی ہٹ لسٹ پر تھے

گرائیں

محفلین
معروف امریکی جریدے ’وینٹی فیئر‘ نے امریکی نجی فوجی ایجنسی بلیک واٹر کے سربراہ کے اعترافات سمیت ایجنسی سے متعلق انکشافات پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلیک واٹر کو امریکی سی آئی کے کی طرف سے پاکستان کے نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قتل کرنے کا کام دیا گیا تھا لیکن بعد میں امریکی حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

بی بی سی

جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرک پرنس نے انکشاف کیا کہ ستمبر دو ہزار آٹھ میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں جس شام خودکش حملہ ہوا اسی شام ہوٹل میں انہیں چیک ان ہونا تھا لیکن انہوں نے اپنے اسلام آباد کے سفر کا پروگرام منسوخ کردیا تھا ۔ ایرک پرنس نے وینٹی فیئر کو بتایا کہ انہیں امریکہ سے اطلاع ملی تھی کہ ان کا ایک سالہ بیٹا سوئمنگ پول میں گرگیا ہے جسے بعد میں اس کے بارہ سالہ بھائي نے بچا لیا تھا اور اس کی خیریت کی اطلاع ملنے پر انہوں نے افغانستان سے براستہ اسلام آباد ایک رات میریٹ ہوٹل مییں قیام کے بعد امریکہ جانے کے لیے اس سفر کا ارادہ ختم کر دیا تھا۔

مندرجہ بالا اقتباس سے ان اطلاعات کو تقویت ملتی ہے جن میں میریٹ میں امریکیون کی پراسرار سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی۔

وینٹی فئیر میں ایرک پرنس کا انٹرویو
 

dxbgraphics

محفلین
اس کے باوجود بھی فواد سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس کی تردید کا ڈھنڈورا پیٹتے نظر آئیں گے
 

Fari

محفلین
2 ماہ پہلے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اس کے متعلق معلوم ہوا تھا جس میں جنگ اخبار کے 11 اکتوبر کے جریدے میں صفحہ 8 پر جمیل الدین عا لی کے کالم کا حوالہ دیا گیا تھا- لیکن اس کو دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا اس وقت- :sad2: اب تو ثابت ہو گیا- :mad:
 

اظفر

محفلین
فواد آتے ہی ایسی کہانی چھوڑے گا تم کو محسوس ہو گا کہ امریکن سے معصوم قوم ہی نہیں ہے دنیا میں اور ڈاکتر اے کیو خان اکیلا بلیک واٹروں کو مار رہا ہے اور وہ ساری دنیا کیلیے خطرہ ہے
 

dxbgraphics

محفلین
اب تو منظر عام پر یہ بات آگئی ہے اسی لئے تو فواد کے ڈکٹیشن لینے میں اتنا انتظار کرنا پڑ رہا ہے ;)
 
Top