منہاجین
محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم
بندہ ناچیز ایک عرصے کے لئے منظر عام سے غائب تھا۔ الحمدللہ منہاج بکس ڈاٹ کام کا ابتدائی ورژن عوام الناس کے استفادہ کے لئے کھول دیا گیا ہے، جہاں آپ قرآن و سنت کی آفاقی تعلیمات پر مبنی علمی و فکری اور عصری موضوعات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ سردست اس ویب سائٹ میں یونیکوڈ اور تصویری روپ میں کل 128 کتابیں شائع کی گئی ہیں، جو 22,000 سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہیں۔
عرفان القرآن ڈاٹ کوم کی تکمیل کے بعد آن لائن اسلامی لٹریچر کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کی کتب کو آن لائن کرنے کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی تھی، چنانچہ ہم نے ایک طویل عرصے تک کے لئے باقی سارے کام چھوڑ کر مسلسل اسی ویب سائٹ پر کام کیا اور الحمدللہ اس کام کا پہلا مرحلہ تکمیل پذیر ہوا۔
اب آپ اس ویب سائٹ سے حسبِ ضرورت حوالہ کے لئے مواد نقل کر سکتے ہیں، حتی کہ مآخذ کا حوالہ دیتے ہوئے پوری کی پوری کتاب کی نقل کرنے کی بھی عام اجازت ہے۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ویب سائٹ کے اگلے مراحل کی تکمیل بارے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ شکریہ
(میری عدم موجودگی میں یہاں ماشاء اللہ کافی تبدیلیاں آ چکی ہیں، اگر میرا پیغام غلط جگہ محسوس ہو تو براہِ مہربانی اسے مناسب خانے میں منتقل کر دیا جائے۔)