مزمل شیخ بسمل
محفلین
ڈاکٹر کو کیا معلوم
ڈاکٹر یہ کہتا ہے
نارمل حرارت ہے
ایورج سی شوگر ہے
ہارٹ بیٹس پورے ہیں
ہارمون اچهے ہیں
نارمل ہے ای سی جی
نارمل ہیں بی پی پلس
روز واک کرتے ہو
دیکهنے میں اچهے ہو
بات بات ہنستے ہو
خوش مزاج بندے ہو
مسئلہ کہاں پر ہے
کس بنا پہ گرتے ہو
کس بنا پہ چکر ہیں
جاگتے کیوں رہتے ہو
ڈاکٹر کو کیا معلوم
عشق کی مسافت میں
جوڑ جوڑ دکهتے ہیں
سب رگیں پهڑکتی ہیں
سانس بهی اکهڑکتی ہے
ڈاکٹر کو کیا معلوم
اک مرض محبت ہے
جس مرض کے ہونے سے
خون کی جگہ تن میں
زہر بهرنے لگتا ہے
سر سے لے کے پاوں تک
ایک ٹیس چلتی ہے
ایسے کاٹ دیتی ہے
جیسے آرا لکڑی کے درمیان چلتا ہے
-نامعلوم
ڈاکٹر یہ کہتا ہے
نارمل حرارت ہے
ایورج سی شوگر ہے
ہارٹ بیٹس پورے ہیں
ہارمون اچهے ہیں
نارمل ہے ای سی جی
نارمل ہیں بی پی پلس
روز واک کرتے ہو
دیکهنے میں اچهے ہو
بات بات ہنستے ہو
خوش مزاج بندے ہو
مسئلہ کہاں پر ہے
کس بنا پہ گرتے ہو
کس بنا پہ چکر ہیں
جاگتے کیوں رہتے ہو
ڈاکٹر کو کیا معلوم
عشق کی مسافت میں
جوڑ جوڑ دکهتے ہیں
سب رگیں پهڑکتی ہیں
سانس بهی اکهڑکتی ہے
ڈاکٹر کو کیا معلوم
اک مرض محبت ہے
جس مرض کے ہونے سے
خون کی جگہ تن میں
زہر بهرنے لگتا ہے
سر سے لے کے پاوں تک
ایک ٹیس چلتی ہے
ایسے کاٹ دیتی ہے
جیسے آرا لکڑی کے درمیان چلتا ہے
-نامعلوم
آخری تدوین: