تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

محمد وارث

لائبریرین
شیطان مذکر ہے ہم تو صرف صنف نازک کی مبارکبادیں وصول کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں. :p
ارے خان صاحب رہے نہ ۔۔۔۔۔۔۔کنوارے کے کنوارے، یہاں مبارکبادیں وصول نہیں کی جا رہیں بلکہ مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ :)

اور اگر مردوں سے نہ وصولنے کا اتنا ہی شوق ہے تو نہ وصولنا ولیمے کی مبارکبادیں! :)
(کیا اب انکار ممکن ہے؟َ)
 

اے خان

محفلین
ارے خان صاحب رہے نہ ۔۔۔۔۔۔۔کنوارے کے کنوارے، یہاں مبارکبادیں وصول نہیں کی جا رہیں بلکہ مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ :)

اور اگر مردوں سے نہ وصولنے کا اتنا ہی شوق ہے تو نہ وصولنا ولیمے کی مبارکبادیں! :)
(کیا اب انکار ممکن ہے؟َ)
بڑی نازک صورتحال ہے .
یہاں ڈاک کی جگہ مبارکبادیں لکھ دی. جس کی وجہ سے معاملہ کچھ الجھ گیا. یعنی مجھے صرف صنف نازک کی ڈاک لینے میں دلچسپی ہے..
مردوں کی ولیمہ کی مبارکباد وصول کرنے کا تو بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں.
 

یاز

محفلین
کے الیکٹرک نے بھی مبارک باد بھیجی تھی، جو لوڈشیڈنگ کے باعث ابھی تک پہنچ نہیں پائی۔
 

فرقان احمد

محفلین
عامل بنگالی بابا نے بذریعہ خط مبارک باد بھیجی تھی تاہم ڈاک بابو کی روانگی کے بعد خط کا متن پراسرار انداز میں غائب ہو گیا ہے۔
اوہ! یہ بتانا تو ہم بھول ہی گئے کہ ڈاک بابو متن کے پر اسرار انداز میں مٹ جانے سے پہلے یک دم غائب ہو گئے تھے۔
 

یاز

محفلین
سلیمانی دواخانہ والوں نے بھی مبارک باد بھیجی ہے۔ ساتھ میں جو پیغام بھیجا ہے، وہ سنسر کی نذر ہو گیا ہے۔
 
کراچی کے علاقے لیاری میں بلاول بھٹو کی تضحیک کے بعد آصف علی زرداری کی امید بھی اردومحفل سے بندھی ہے۔چناچہ اردو محفل اور محفلین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ"کھپے کھپے اردومحفل کھپے"!:):)
 

ام اویس

محفلین
جب میں یہ پیغام لکھ رہی تھی تو دیوار پر دھیرے دھیرے چلتی چھپکلی نے برساتی پتنگے پر جھپٹتے ہوئے جلدی سے مبارکباد دی اور دُم ہلاتے ہوئے کہا
میں کیوں پیچھے رہوں
 

ام اویس

محفلین
ہاں قائم علی شاہ نے کہا ہے عمران ننھے بچے نہیں مجھ سے تو بڑے ہیں

محفل سائیں میں بھی آپ کا ہم عمر ہوں ہم دونوں کو تیرہویں سالگرہ مبارک
 

سید عمران

محفلین
پچاس سالہ عمر اور ستّر سالہ تجربے والے سنیاسی باوا نے بھی عدنان بھائی کے ذریعے محفل میں مبارکبادی گنڈا پہنچایا ہے!!!
 
Top