کچھ اور معلومات بھی فراہم کریں: پروجیکٹ کس قسم کا ہے، تعلیمی یا کمرشل، کیا یہ کسی مقابلے کا حصہ ہے، بجٹ کیا ہے(صفر بھی ہو سکتا ہے)، آپ کے پاس کیا ساز و سامان دستیاب ہے(کمپیوٹر، ویڈیو کیمرہ اور صوتی ریکورڈنگ آلات موڈل کے ساتھ)۔ وقت آپ نے لکھا کہ دو مہینے کا ہے۔
سب سے پہلے اس ڈوکیومنٹری میں استعمال ہونے والا تمام مواد اکٹھا کریں، (تصاویر، ویڈیو، چارٹ، گراف وغیرہ اور تبصرہ یا کمنٹری) اس کے بعد ایک
سٹوری بورڈ تیار کریں اور پھر مواد اور پیشکش کے حساب سے فیصلہ کریں کہ کون سا سوفٹویئر استعمال کرنا چاہئیے۔
اگر پیشکش پریزنٹیشن کی قسم کی ہے (ویڈیو نہ ہونے کے برابر) تو کوئی بھی پریزنٹیشن سوفٹویئر (پاورپوائنٹ) استعمال ہو سکتا ہے، لیکن اس کی ویڈیو کا معیار بہت اچھا نہیں ہوتا، اس لئے اگر ڈوکیومنٹری بنانی ہے تو ویڈیو سوفٹویئر استعمال کریں۔ ونڈوز مووی میکر سب سے آسان ہو گا۔ دوسری طرف آئی مووی، اڈوبی پریمیئر یا کورل ویڈیو سٹوڈیو پروفیشنل پروگرام ہیں۔
اوپر میں نے
نیشنل ہسٹری ڈے کی ویب سائٹ پر سٹوری بورڈ کا ربط دیا ہے، اسی سائٹ پر آپ کو منصوبہ بندی کے لئے مزید معلومات بھی مل سکتی ہیں۔